پاک افغانستان تجارت: مئی میں پاکستانی بر آمدات میں 26 فیصد اضافہ ہوا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاک افغان ماہانہ تجارت میں مئی کے مہینے میں پاکستانی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ افغانستان کےلیے مئی میں ماہانہ بنیاد پر پاکستانی برآمدات 26 فیصد بڑھیں جبکہ گزشتہ ماہ مئی میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 11 کروڑ ڈالرز رہیں۔
گزشتہ سال کے جولائی سے رواں مالی سال مئی میں افغانستان کےلیے برآمدات کا حجم 1 ارب 25 کروڑ ڈالرز رہا۔
ڈی جی ٹرانزٹ کا کہنا ہے کہ کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کو عارضی داخلہ دستاویزات جاری کریں گے،
گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 99 کروڑ ڈالرز تھیں۔
اپریل 2025ء میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کاحجم 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔
رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں پاک افغان دوطرفہ تجارت میں 22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مئی میں ماہانہ بنیاد پرپاک افغان دوطرفہ تجارت میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اسی مہینے میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کےلیے پاکستانی برآمدات میں 8 فیصد کمی دیکھی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستانی برآمدات میں افغانستان کے پاک افغان
پڑھیں:
پاکستان میں غربت کی شرح میں 7فیصد اضافہ ہوا: عالمی بینک کی رپورٹ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن ڈی سی: عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی موجودہ شرح 25.3 فیصد ہے۔ اور گز شتہ 3 سال میں غربت کی شرح میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 2022 میں پاکستان میں غربت کی شرح 18.3 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق 24-2023 میں غربت کی شرح بڑھ کر 24.8 فیصد ہوگئی۔ اور 25-2024 میں غربت کی شرح 25.3 فیصد ہو گئی۔ 2001 سے 2015 تک پاکستان میں غربت کی شرح میں سالانہ 3 فیصد کمی ہوئی۔
2015 سے 2018 تک پاکستان میں غربت کی شرح میں سالانہ ایک فیصد کمی ہوئی۔ اور 2022 کے بعد غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ 2020 میں غربت کی شرح میں کورونا کے بعد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 19-2018 کے بعد ہاؤس ہولڈ سروے نہیں کیا گیا۔
زرعی انکم کے علاوہ دیگر ذرائع آمدن سے غربت کی شرح کم ہو رہی ہے۔ اور 57 فیصد نان ایگری انکم سے غربت کم ہوئی۔ جبکہ 18 فیصد زرعی آمدن سے غربت کم ہوئی۔ترسیلات زر اور دیگر شعبوں میں آمدن بڑھنے سے غربت کم ہوئی۔ 2011 سے 2021 میں لوگوں کی آمدن میں صرف 2 سے 3 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ کم آمدن شعبوں میں 85 فیصد لوگ ملازمت کرتے ہیں۔ اور غیر رسمی شعبوں میں 95 فیصد لوگ ملازمت کرتے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار شمار کے مطابق پاکستان کی آبادی 60 سے 80 فیصد شہری علاقوں میں مقیم ہے۔ اور 39 فیصد آبادی شہروں میں مقیم ہے۔