پنجاب: بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 25 سے 27 جون کے دوران صوبے میں 25 افسوسناک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے۔ متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اموات کی بڑی وجہ مکانوں کی چھتوں اور دیواروں کا گرنا رہا، لاہور میں سب سے زیادہ 8 واقعات پیش آئے، جہاں چھت گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اوکاڑہ میں چھت منہدم ہونے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔ منڈی بہاءالدین میں کرنٹ لگنے سے دو کمسن بچے جاں بحق ہوئے، جب کہ ایک شخص چھت گرنے سے زخمی ہوا۔
جھنگ میں بارش کے دوران برساتی نالے میں ڈوبنے سے دو افراد جان سے گئے، ساہیوال میں چھت گرنے سے ایک مرد اور ایک خاتون دم توڑ گئے۔ قصور اور بہاولپور میں بھی چھتیں گرنے کے باعث ایک، ایک بچے کی ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ رحیم یارخان میں درخت گرنے سے ایک شہری زخمی ہوا، جب کہ ملتان میں چھت گرنے کے واقعے میں دو مرد، پانچ خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوا۔
اسی طرح جہلم میں دو افراد سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے، خانیوال میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا اور چنیوٹ میں چھت گرنے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز تک مزید بارشوں کا امکان موجود ہے، اس لیے عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزور عمارتوں سے دور رہیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر امدادی ٹیمیں الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو جوہر آباد تھانے کے علاقے واٹر پمپ موٹرسائیکل مارکیٹ میں چبوترے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جو پراسرارطور پر ہلاک ہوئی تھی، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایچ اوجوہرآباد راشد الرحمن کے مطابق لڑکی کی عمر17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اورفوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔
انہوں نے بتایا کہ بظاہر خاتون کے جسم پرتشدد کے نشانات نہیں ہیں، موت کی حمتی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگا۔
سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی گلزار مدینہ مسجد کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں متوفی کی شناخت 30 سالہ محمد احسان ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور متوفی نے خود گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔