پاکستان اور چین نے بھارتی بحریہ کو بحرانی کیفیت میں ڈبودیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارتی بحریہ ایک بار پھر شدید بحرانی کیفیت سے دوچار ہے۔ جدید ترین آبدوزیں خریدنے کا اُس کا خواب شرمندۂ تعبیر ہونے کی منزل سے بہت دور ہے۔ بھارتی بحریہ کے لیے جدید ترین آبدوزیں خریدنے کے عمل میں بیورو کریسی کی پیدا کردہ رکاوٹیں بھی حائل ہیں۔
پاکستان سے حالیہ معرکہ آرائی میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں کھل کر سامنے آئیں۔ ایسے میں بھارتی بحریہ پر شدید دباؤ مرتب ہوا ہے کیونکہ بھارتی قیادت چاہتی ہے کہ اُس کی بحریہ بلیو واٹر نیوی بنے یعنی وہ کُھلے اور گہرے سمندروں میں کُھل کر کارروائیاں کرنے کے قابل ہوجائے۔ پاکستان کو مجموعی طور پر گرے واٹر نیوی تصور کیا جاتا ہے یعنی ایسی بحریہ جو اپنے قریب ترین پانیوں تک محدود رہتی ہے اور مہم جُوئی کی سکت نہیں رکھتی۔ مہم جوئی کی سکت تو بھارتی بحریہ میں بھی نہیں ہے۔ بھارتی بحریہ کو ایک طرف تو آبدوز کے بیڑے میں کمی کا سامنا ہے اور دوسری طرف اُس کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجیز بھی نہیں۔ چین اور پاکستان نے مل کر اُس کا ناک میں دم کردیا ہے۔
بھارتی بحریہ کے آبدوزوں کے بیڑے کو مضبوط بنانے کا تیس سالہ پروگرام مطلوب نتائج پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ کئی بڑے سودے رُلے ہوئے ہیں۔ بھارتی قیادت لاگت یا قیمت کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی سکت سے محروم دکھائی دے رہی ہے۔ تاخیر کے باعث منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارتی بحریہ کے لیے جو جدید ترین آبدوزیں، تباہ کن جہاز، نگرانی کا سامان اور دیگر چیزیں حاصل کی جانی ہیں وہ اِس لیے حاصل نہیں ہو پارہیں کہ سُرخ فیتہ آڑے آگیا ہے۔
ملائیشیا کی معروف ویب سائٹ ڈیفینس سیکیورٹی ایشیا نے لکھا ہے کہ چین اور پاکستان مل کر اپنی بحری قوت میں غیر معمولی رفتار سے اضافہ کر رہے ہیں۔ پاکستان اپنی بحریہ کی تجدید کا عمل تیز کرچکا ہے۔ اُس کی دفاعی اور جوابی کارروائی کی صلاحیت میں غیر معمولی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے مگر دوسری طرف بھارتی بحریہ شدید بحرانی کیفیت میں مبتلا ہے۔ حکومت فیصلے نہیں کر پارہی اور اِس کے نتیجے میں یہ تاثر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے کہ پاکستان اور چین مل کر بھارت کو حصار میں لے رہے ہیں۔ یہ تاثر بھارت کی معاشی قوت اور کارکردگی پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔ سیاسی قیادت پر تنقید کا گراف تیزی سے بلند ہو رہا ہے۔ اپوزیشن مودی سرکار کو نشانے پر لیے ہوئے ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ دفاعی صلاحیتوں کا گراف بلند کرنے کا معاملہ سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔ چین اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی عسکری قوت کے تناظر میں بھارت کو جو کچھ کرنا ہے وہ نہیں کیا جارہا اور اِس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ اس حوالے سے سیاسی عزم کی شدید کمی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی بحریہ ہو رہا ہے
پڑھیں:
بحریہ ٹاؤن کے رہائشی یا وہاں جائیداد مالکان کے قانونی حقوق محفوظ ہیں، نیب
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی یا وہاں جائیداد مالکان کے قانونی حقوق محفوظ ہیں۔
اسلام آباد سے نیب کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جھوٹی خبروں کی آڑ میں رہائشیوں کی جائیدادیں کم قیمت پر خریدنے کی سازش ہے۔
نیب اعلامیہ کے مطابق رہائشی اور جائیداد مالکان نیب کی نظر میں متاثرین ہیں جن کےساتھ فراڈ کیا گیا، نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
نیب اعلامیہ کے مطابق کارروائی پروجیکٹ کے مالکان اور انکی جائیدادوں تک محدود ہے، نیب لوٹی گئی رقم کے حصول تک قانونی کارروائی جاری رکھے گا۔