Islam Times:
2025-09-27@05:08:08 GMT

جنیوا میں کشمیریوں کا مودی حکومت کے خلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

جنیوا میں کشمیریوں کا مودی حکومت کے خلاف احتجاج

یورپ میں مقیم کشمیریوں نے جغرافیائی تبدیلیوں اور آر ایس ایس کے نظریات پر مبنی ایجنڈے کے حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بروکن چیئر جنیوا میں سیکڑوں کشمیریوں نے بھارت حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کیے جانے والے ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا اور نریندر مودی کے اقدامات کی مذمت کی۔ ذرائع کے مطابق یورپ میں مقیم تقریباً 300 کشمیریوں نے جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے اقدامات کی مذمت کی۔ مظاہرین نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی بھی مذمت کی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائی۔ یورپ میں مقیم کشمیریوں نے جغرافیائی تبدیلیوں اور آر ایس ایس کے نظریات پر مبنی ایجنڈے کے حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ بھارت رہنماؤں خاص طور پر وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امیت شاہ اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے اشتعال انگیز بیانات پر تنقید کی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بھارت کے خلاف اقدامات کریں، بھارت کا احتساب کریں اور ظالمانہ طور پر قید تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے اور انہیں طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیریوں نے

پڑھیں:

سفارتی ناکامیوں کیلئے مودی حکومت ذمہ دار ہے، کانگریس

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ ملک بے روزگاری، سماجی پولرائزیشن اور آئینی اداروں کی کمزوری جیسے کئی مسائل سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر سفارتی ناکامیوں اور الیکشن کمیشن پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی سطح پر جن مسائل کا سامنا ہے، وہ سفارتی ناکامیوں کا نتیجہ ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے پٹنہ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ ہم ایک ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب ہندوستان بین الاقوامی اور قومی دونوں سطحوں پر ایک بہت ہی مشکل دور سے گزر رہا ہے، یہ صورتحال ملک کے لیے تشویشناک ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے الیکشن کمیشن پر براہ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری اور شفافیت پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، مختلف ریاستوں سے سامنے آنے والے انکشافات پر توجہ دینے کے بجائے، الیکشن کمیشن ہم سے حلف نامے طلب کر رہا ہے۔ کانگریس صدر نے دعویٰ کیا کہ ملک بے روزگاری، سماجی پولرائزیشن اور آئینی اداروں کی کمزوری جیسے کئی مسائل سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی ریاستی حکومتیں بھی مذہبی پولرائزیشن پیدا کرنے کے مواقع تلاش کرتی رہتی ہیں۔

ملکارجن کھڑگے نے بہار کی تعمیر نو کا بگل بجاتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اپنے اتحادی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بہار کے لوگوں کو روزگار، تعلیم، صحت، سماجی انصاف اور اچھی حکمرانی فراہم کرے گی۔ بہار کے عوام نے ایک "سنہری بہار" کا خواب دیکھا ہے اور ہم اسے حقیقت بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2025ء کے اسمبلی انتخابات نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوں گے، یہ مودی حکومت کی بدعنوان حکمرانی کے خاتمے کا آغاز ہوگا۔ کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے لوگ تبدیلی کے خواہاں ہیں اور سی ڈبلیو سی کی یہ میٹنگ آنے والے مہینوں میں ایک بڑی تبدیلی کی راہ ہموار کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل کا بازار گرم
  • بھارت میں 67 علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم
  • بھارتی حکومت کا ظلم و ستم اور سفاکیت، کشمیر میں احتجاج شدت اختیار کرگیا
  • کشمیریوں کا منظم استحصال
  • بھارت: جھارکھنڈ یورینیم ذخائر جنگی جنون کی نذر، عوام تابکار خطرات سے دوچار
  • بھارت، جھارکھنڈ یورینیم ذخائر مودی کے جنگی جنون کی نذر، عوام تابکار خطرات سے دوچار
  • سفارتی ناکامیوں کیلئے مودی حکومت ذمہ دار ہے، کانگریس
  • مودی حکومت نے گرو پتونت سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
  • دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر وفاقی حکومت کی سرد مہری افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے: بیرسٹرسیف
  • مودی حکومت کی تصویری سفارتکاری پر مبنی خارجہ پالیسی تنقید کی زد میں