ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مکمل میک اپ کے ساتھ موجود ہیں مگر فلٹرز یا ایڈیٹنگ کا سہارا نہیں لیا گیا تھا، جس کے باعث ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

@jannatmirza11031

Itna zyada tum ne mujhe beizat kia Without filter chehra dekhana ka bad???? #foryou #foryoupage #jannatmirza

♬ original sound - گلِ رعنا 35 ????️

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کسی نے کہا، "یہ دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ میں تو بہت خوبصورت ہوں"، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بس فلٹرز نہیں ہیں، ورنہ میک اپ تو مکمل ہے۔"

@leenas.

diary6

????#standwithpalestine????????❤️???????? #viralvideo#viralvideo

♬ original sound - Memer Hamza

ایک صارف نے کہا کہ میک تو مکمل کیا ہوا ہے مگر فلٹرز اور رنگ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی اصلی شکل سامنے آگئی ہے جو بہت عام ہے۔

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عمران خان کے بارے میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے متضاد بیانات، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے عمران خان کی حکومت کسی بھی طور پر ڈیفالٹ کے قریب نہیں تھی، ڈیفالٹ کا جھوٹ بولا گیا تھا اور ایسا بیانیہ بنایا گیا تھا جس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔

محمد زبیر نے کہا کہ جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور کہانی بنائی گئی کہ ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاست ختم کر دی لیکن ایسا نہیں تھا  اقتدار لینے کے لیے یہ سب کیا گیا۔ فسانہ گھڑا گیا تھا کہ معیشت ڈیفالٹ کر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکمران زبردستی اقتدار پر قابض ہیں اور کہتے ہیں کوئی واویلا بھی نہ کرے، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ کے مطابق عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاتے وقت 17 بلین ڈالرز کے ریزرو تھے اور جون 2023 میں ریزروز 4 بلین ڈالرز رہ گئے تھے۔ تو 17 بلین ڈالرز پر معیشت ڈیفالٹ کرنی تھی یا 4 ارب ڈالرز پر معیشت ڈیفالٹ کرنی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین محمد زبیر کے معیشت سے متعلق حالیہ بیانات پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں اور ان کے پرانے بیانات شیئر کر رہے ہیں جس میں وہ عمران خان کے خلاف بیانات دیتے نظر آتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد زبیر کے انکشافات پر تحریک انصاف کا سابق آرمی چیف کے کورٹ مارشل کا مطالبہ

ایک صارف نے ان کی پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عمران خان کی حکومت کے خلاف کہہ رہے ہیں کہ جب تک انہیں نہیں ہٹائیں گے اس ملک کی گاڑی آگے نہیں چلے گی کیونکہ انہوں نے تباہی کی ہے اور ان کا جانا ضروری ہے، صارف نے تنقید کرتے ہوئے محمد زبیر کو دنیا کا سب سے بڑا مناق قرار دے دیا۔

دنیا کا سب سے بڑا منافق۔ https://t.co/8PHoaE5vaO pic.twitter.com/xJjUPQxAXI

— صحرانورد (@Aadiiroy2) August 10, 2025

شفیق احمد نے کہا کہ جب پارٹی سے نکال دیا جائے تو کچھ ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے، نا گھر کا نا گھاٹ کا۔

@Real_MZubair
جب نکال دیا جائے تو کچھ ایسی ہی صورتحال ہوتی ہے… نا گھر کا نا گھاٹ کا.. ???? https://t.co/WJ0YMI9ujO

— Shafiq Ahmad ™ (@shafiq_a) August 10, 2025

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ باتیں محمد زبیر پہلے کرتے تو وہ مان جاتے۔

کا ش یہ باتیں پہلے اس وقت کہتے تو ھم مان لیتے

— Noor Ali (@NoorAli77465933) August 10, 2025

واضح رہے کہ جون 2024 میں محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد سے پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں، اس کے علاوہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی مسلم لیگ ن چھوڑ دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد عمران خان عمران خان حکومت محمد زبیر

متعلقہ مضامین

  • کیا ایف بی آر سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا؟
  • سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی پھیلانے پر ڈاکٹر عمر کیخلاف مقدمہ درج
  • مداح کے سیلفی لینے پر جیا بچن آپے سے باہر، ویڈیو وائرل
  • فون توڑنے پر بیوی نے سرعام شوہر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل
  • گجرات میں آدمی اور شیر کے آمنے سامنے آنے کا دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل
  • عرب میڈیا بھی پاکستانی ڈراموں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا
  •  ہانیہ عامر کی موٹرسائیکل پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • آپریشن بنیان مرصوص پر کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
  • عمران خان کے بارے میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے متضاد بیانات، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
  • ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں