لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) بانی و سرپرست اعلی تحریک منہاج القران ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک کی معروف سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت،سابق مرکزی وائس چیئرمین پاکستان عوامی تحریک آغا مرتضی پویا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔

(جاری ہے)

ٹیلیفون پرڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آغا مرتضی پویا(مرحوم) کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ انہیں یہ صد مہ برداشت کرنے کی توفیق دے،پاکستان عوامی تحریک کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ آغا مرتضی پویا(مرحوم) کی پاکستانی معاشرے میں مختلف مسالک کے درمیان ہم آہنگی کو تقویت دینے اور بین المذاہب اتحاد کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں۔چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری ،سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور و دیگر رہنمائوں نے بھی آغا مرتضی پویا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی و لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آغا مرتضی پویا

پڑھیں:

عاطف اسلم کے والد کاانتقال

لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستان کے معروف گلوکار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار عاطف اسلم کے والد، محمد اسلم انتقال کرگئے۔

عاطف اسلم کے والد طویل عرصہ سے بیمار تھے.

77سالہ محمد اسلم کی نماز جنازہ ویلنشیا ٹاؤن لاہورمیں ادا کی جائے گی.

عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی فنکاروں، شوبز شخصیات اور لاکھوں مداحوں نے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ”عاطف اسلم کے والد کے انتقال“ کے حوالے سے ہمدردی کے پیغامات اور دعائیں جاری ہیں۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • عاطف اسلم کے والد کاانتقال
  • آئی ایم ایف کا پاکستان سے بدعنوانی اور عوامی عہدوں کا غلط استعمال روکنے کا مطالبہ
  • بااثرسیاسی افراد کےڈیٹا تک محدود رسائی‘،‘آئی ایم ایف کا پاکستان سےعہدوں کا غلط استعمال روکنےپر زور
  • 14 اگست کو پوری قوم عمران خان اور پی ٹی آئی سے وابستگی کا اظہار کرے گی، سلمان اکرم راجہ 
  • مریم نواز کو عوامی سیاست نہیں آتی، ہر کام کے پوسٹر نہیں لگتے، ریحام خان
  • بچوں کی صحت اور ماؤں کو بااختیار بنانے کے لیے قومی سطح پر عزم کا اظہار
  • سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف دیرینہ کارکن شوکت کشمیری کے گھر آمد؛ اہلخانہ سے اظہار تعزیت
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا حکومت پر آئین شکنی اور معیشت تباہ کرنے کا الزام
  • پاکستان میں آئین وقانون نام کی چیز نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو نااہل کرکےحقوق چھینےجارہےہیں،علی امین
  • وزیراعظم کی منظوری سے رحمت العالمین اتھارٹی میں مرحوم خاتون کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری