سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1600 روپے کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1600 روپے کی کمی ہو گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 1371 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہو گئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے کی فی تولہ قیمت روپے کی کمی
پڑھیں:
شہباز حکومت کے ابتدائی 16 ماہ میں پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1,065 ارب روپے کم ہو گیا
اسلام آباد: شہباز شریف حکومت کے پہلے 16 ماہ کے دوران پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اس مدت میں گردشی قرضے کا حجم 1,065 ارب روپے کم ہوا ہے۔
دستاویزات کے مطابق فروری 2024 میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2,679 ارب روپے تھا،
جو جون 2025 تک کم ہو کر 1,614 ارب روپے پر آ گیا۔ یعنی صرف مئی سے جون 2025 کے ایک ماہ کے دوران 856 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جون 2024 تک گردشی قرضہ 2,393 ارب روپے تھا، جس میں گزشتہ مالی سال کے دوران 779 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔
حکومت کے مطابق یہ کمی بجلی کے شعبے میں اصلاحات، ریکوری بہتر ہونے اور بجلی کی ترسیل میں نقصانات میں کمی کی بدولت ممکن ہوئی۔