بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کے ختم ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کے ختم ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کے ختم ہونے کا امکان ، حکومت کا بجلی بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق حتمی اعلان وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کریں گے ،خاس وقت ملک بھر میں چار کروڑ بجلی صارفین ہیں خبجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے وصول ہوتے ہیں
،پی ٹی وی صارفین سے سالانہ تقریبا 16 ارب روپے وصولی ہوتی ہے،یہ ریلیف گھریلو کمرشل اور تمام کیٹگری کے صارفین کیلیے ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی کوئی جامعہ دنیا کی ٹاپ 350 جامعات میں شامل نہیں: عالمی اداریکی رپورٹ پاکستان کی کوئی جامعہ دنیا کی ٹاپ 350 جامعات میں شامل نہیں: عالمی اداریکی رپورٹ شہریوں کو موبائل فون پر موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت فیلڈ مارشل کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ، شہدا کی نمازجنازہ میں شرکت اور زخمیوں کی عیادت امریکہ نے ویزا کے لیے سوشل میڈیا کی نئی شرط عائد کردی،امیدواروں کی آن لائن سرگرمیوں کی بھی چھان بین کی جائے گی صدر مملکت اور وزیراعظم کی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعترافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی وی فیس بجلی صارفین بلوں میں کے لیے
پڑھیں:
سندھ حکومت کا کراچی میں سستی بجلی دینے کا منصوبہ
کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخ کم کرنے کی سمت ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت جلد کراچی کے رہائشی اور صنعتی صارفین کو کے الیکٹرک کے مقابلے میں کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بجلی “سیپرا” کے تحت پیدا اور فراہم کی جائے گی، اور ترسیل کا کام سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (STDC) کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس نظام میں نرخوں کا تعین صوبہ خود کرے گا، جو نیپرا کے مقررہ نرخوں سے واضح طور پر کم ہوں گے۔
ناصر شاہ نے وضاحت کی کہ ابتدائی مرحلے میں ترجیح اکنامک زونز کو دی جائے گی، اور پہلی ترسیل فور کے گرڈ کو فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اسمبلی سے سیپرا کی منظوری بھی لی جا چکی ہے اور رواں ماہ اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں صوبے کی نمائندگی نہ ہونے کا مسئلہ وفاق کے سامنے اٹھایا گیا ہے، اور تجویز دی گئی ہے کہ بورڈ میں ایک نمائندہ وفاق جبکہ دو سندھ سے شامل کیے جائیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت صوبے کے سولر پارکس سے سستی بجلی فراہم کی جائے گی، اور کے الیکٹرک سے کہا گیا ہے کہ جب سولر بجلی دستیاب ہو تو مہنگے ایندھن سے پیدا ہونے والی بجلی نہ خریدی جائے۔
Post Views: 3