شمالی وزیرستان میں کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو، 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمالی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شمالی وزیرستان میں تمام داخلی و خارجی اور مین شاہراہوں پر عوامی آمدو رفت پر پابندی ہوگی۔ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک کو ضلع بھر میں منتقل کرنے کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔
دریں اثناء ضلع بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں موجودہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر 3 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔ جبکہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا علاقے میں داخلہ ممنوع ہو گا
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان میں
پڑھیں:
14 اگست کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ
سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ خوشی کے موقع پر شہری فائرنگ سے گریز کریں، 2 دن کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کی جائے گی تاکہ خوشیوں کو منایا جا سکے، سندھ حکومت یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منا رہی ہے، مختلف شہروں میں سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ 14 اگست کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آزادی خوشی کا موقع ہے اس موقع پر فائرنگ کرنا غلط عمل ہے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ خوشی کے موقع پر شہری فائرنگ سے گریز کریں، 2 دن کیلئے دفعہ 144 بھی نافذ کی جائے گی تاکہ خوشیوں کو منایا جا سکے۔ ضیاء لنجار نے مزید کہا کہ سندھ حکومت یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منا رہی ہے، مختلف شہروں میں سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات جاری ہیں۔ دوسری جانب کراچی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے حوالے سے آگاہی پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 14 اگست کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے، ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کے تحت کارروائی کی جائے گی، اپنی خوشیوں کو غم میں تبدیل نہ کریں۔