کیا ’جنت سے آگے‘ کی کہانی ندا یاسر کی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی غیر ملکی ملازمہ نے گھر سے قیمتی اشیا چوری کیں۔ ندا یاسر کے انکشاف کے بعد ناظرین کو سال 2023 میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’جنت سے آگے کی کہانی یاد آ گئی۔
ندا یاسر نے بتایا کہ جب ان کے بیٹے بالاج کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے ایک فلپائنی ملازمہ کو نوکری پر رکھا تاکہ گھر کے کاموں میں مدد مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اعتماد کا غلط فائدہ اٹھایا گیا، وہ ملازمہ موبائل فونز اور باہر سے خریدی گئی اشیا چوری کرتی رہی۔ ایک دن انہیں شک ہوا کہ ان کے پرس سے یوروز غائب ہوئے ہیں۔ یہی سے شک ہوا کہ ملازمہ چور ہے۔
میزبان نے بتایا کہ جب ملازمہ نے چھٹی پر جانے کا کہا تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی اس کے ساتھ جائیں گی۔ جب وہ چھان بین کے لیے ملازمہ کے گھر پہنچیں تو وہاں سے ان کے گھر کا سامان برآمد ہوا جو تین بڑے سوٹ کیسز میں رکھا گیا تھا جس میں ان کی پولو کی شرٹ اور گمشدہ 300 یوروز بھی شامل تھے۔
ندا نے بتایا کہ پھر انہوں نے اپنا سارا سامان واپس حاصل کیا لیکن پولیس کو شکایت نہیں لگائی بلکہ جس کمپنی کے ذریعے اس کو رکھا گیا تھا انہیں اس بارے میں آگاہ کیا۔ میزبان کے ساتھ پیش آنے والا یہی منظر ڈرامہ ’جنت سے آگے’ میں بھی دکھایا گیا۔ جس میں کبریٰ خان، گوہر رشید، صبور علی، طلحہ چہور اور رمشا خان سمیت دیگر اداکار شامل تھے۔
ڈرامے کی کہانی ایک مارننگ شو ہوسٹ کی نجی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو مارننگ شو ہوسٹ بننے کے لیے سخت محنت کرتی ہے۔ ڈرامے میں ایک منظر دکھایا گیا جس میں میزبان کو پتہ چلتا ہے کہ اس کی ملازمہ اس کے گھر سے چیزیں چرا رہی ہے۔ اس معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد وہ اس ملازمہ کی رہائش گاہ پر جاتی ہے اور وہاں سے اپنی بہت سی چیزیں واپس حاصل کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنت سے آگے مارننگ شو مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنت سے ا گے مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر ندا یاسر
پڑھیں:
روہت شرما کی کپتانی سے چھٹی کیوں ہوئی؟ گوتم گمبھیر کیساتھ چپقلش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کراچی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ گوتم گمبھیر کیساتھ انا کے ٹکراؤ کی وجہ سے کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی وجہ چیف کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ انا کا ٹکراؤ (ایگو کلیش) ہے۔
اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گوتم گمبھیر ون ڈے کپتان کو بدلنے کے فیصلے میں شامل تھے۔ گوتم گمبھیر ٹیم کو سخت کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے روہت جیسے بڑے قد کے کرکٹر کو سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ اس بات سے خوفزدہ تھی کہ اگر روہت قیادت جاری رکھتا ہے تو وہ اپنے مطابق ٹیم کو چلائے گا جس سے ٹیم کلچر متاثر ہوسکتا تھا۔
روہت شرما کی جگہ شبھمن گل کو ون ڈے میں کپتانی سونپنے کے معاملہ پر چیف سلیکٹر اجیت اگروال نے میڈیا سے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتان رکھنے کا مقصد ٹیم کے اہم ستونوں کے درمیان ٹکراؤ سے بچنا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گل کو 2027 ورلڈ کپ کے لیے وقت دینے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے گزشتہ ہفتے شُبمن گِل کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے وَن ڈے فارمیٹ کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ ہی روہت شرما کی ون ڈے کپتانی کا دور اختتام پذیر ہو گیا۔