شیفالی کی موت سے اینٹی ایجنگ انجیکشن کا تعلق؟ معروف ڈرماٹولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت سے متعلق بھارت کے معروف ڈرماٹولجسٹ ایرک بورجز کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل شیفالی زری والا 42 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئیں، جس پر ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کے شوہر پراگ تیاگی نے انہیں فوری طور پر ممبئی کے اندھیری علاقے میں واقع بیلیو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
بھارتی میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی موت کا تعلق اینٹی ایجنگ انجیکشن کے استعمال سے جوڑا جارہا ہے، جو انہوں نے ورت (فاسٹنگ) کے بعد لیا تھا۔
اس حوالے سے معروف ڈرماٹولوجسٹ ایرک بورجز کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اینٹی ایجنگ انجیکشنز بعض اوقات جسم کے الیکٹرولائٹس کا توازن بگاڑ دیتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر میں کمی اور پوٹاشیم کی سطح گرنے جیسے خطرناک مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
https://www.
ڈاکٹر نے اداکارہ کی سگریٹ نوشی کی عادت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ نکوٹین جلد کے خلیوں کو نقصان پہنچا کر عمر رسیدگی کے آثار کو بڑھا سکتی ہے تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی واضح ہوگی۔
یاد ہے کہ اس وقت شیفالی کی موت کی وجوہات سے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے اور ان کے ساتھی اداکاروں سمیت مداح جاننا چاہتے ہیں کہ کیا واقعی 42 سالہ اداکارہ کی موت اینٹی ایجنگ انجیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اینٹی ایجنگ کی موت
پڑھیں:
بھارتی یومِ آزادی کی تقریب بدشگونی کی علامت بن گئی
بھارت میں یومِ آزادی کی ایک اہم سرکاری تقریب اُس وقت غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گئی جب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے قومی پرچم (ترنگا) کی پرچم کشائی کے دوران غلطی سے ترنگاگر گیا ۔ یہ واقعہ نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں اعلیٰ حکام، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تقریب کے دوران جیسے ہی امیت شاہ نے ترنگا لہرانے کے لیے رسی کھینچی، تو ترنگا بلند ہونے کے بجائے اچانک زمین پر گر گیا ۔ لمحہ بھر کے لیے تقریب میں خاموشی چھا گئی، اور شرکاء حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھتے رہے۔ بعد ازاں پرچم کو دوبارہ سنبھالا گیا اور تقریب کو مکمل کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل
یہ واقعہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین کی جانب سے مخلوط ردِعمل سامنے آئے۔
کئی افراد نے اسے یومِ آزادی جیسے اہم دن پر بدشگونی قرار دیا۔
کچھ صارفین نے اسے “موجودہ حکومت کی غیر سنجیدگی” سے جوڑاجبکہ دیگر نے اس پرچم گرنے کے عمل کو “قومی وقار سے جُڑا حساس لمحہ” قرار دیتے ہوئے ذمہ داری اور احتیاط کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ بھارت ہر سال 15 اگست کو یومِ آزادی مناتا ہے، جس موقع پر ملک بھر میں ترنگالہرانے، تقاریر اور حب الوطنی کے مظاہرے کیے جاتے ہیں۔