یو اے ای کی جانب سے یادگاری سکوں کا اجرا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی جانب سے یاد گاری سکے جاری کیے گئے۔
عرب نیوز کے مطابق یو اے ا ی کے سینٹرل بینک نیزاید و راشد مہم کے اعزاز میں سونے اور چاندی کے یادگاری سکے جاری کیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ سکے امارات کے بانی رہنما شیخ زاید بن سلطان النہیان اور شیخ راشد بن سعید المکتوم کی قومی خدمات کے اعتراف میں جاری کیے گئے ہیں۔
مذکورہ اقدام قومی شناخت کو مضبوط بنانے اور یونین کے قیام میں قائدین کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ رپورٹ کے مطابق سونے کے یادگاری سکے کا وزن 40 گرام اور اس کا قطر 40 ملی میٹرہے۔ حکام کے مطابق فرنٹ پر زاید و راشد کی تصویر کندہ ہے جبکہ دوسری جانب امارات کے قومی نشان کے ساتھ سینٹرل بینک آف دی یونائیٹڈ عرب امارات عربی اور انگریزی میں تحریر ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیڑھ ارب کے فنڈز کی امید‘ جلد جاری ہو نگے :گورنر
فتح جنگ(نامہ نگار)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ میں بے نظیر بھٹو شہید ڈائلسز سنٹر اینڈ بلڈ بنک کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر سردار تیمور خان کی زیر نگرانی پیپلز پارٹی فتح جنگ تحصیل و سٹی کے زیر اہتمام ہوا۔ گورنر پنجاب نے جنڈ حسن ابدال میں بھی بے نظیر بھٹو شہید ڈائلسز سنٹر اور زچہ بچہ ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت میرا مشن ہے، یہ اللہ کی خوشنودی کیلئے کر رہا ہوں۔ ان منصوبوں کیلئے فنڈز میرے دوستوں نے عطیہ کئے ہیں۔ ان میں سرکاری فنڈز استعمال نہیں کیا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز کی امید ہے کہ جلد جاری ہو نگے، علاقے میں ترقیاتی کام بھی کرائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ کے بھائی پر لوگ اعتماد کر کے کروڑوں روپے عطیہ کرنے اور فلاحی منصوبے دینے کیلئے تیار ہیں، اس لئے کہ ان کو مجھ پر اعتماد ہے کہ جتنے فنڈز بھی دئیے جائیں گے وہ عوامی فلاح و بہبود پر خرچ ہونگے۔