نویں محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر پشاور میں موبائل فون سروس جزوی بند
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
پشاور میں نویں محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظرموبائل فون سروس کی جزوی بند رہی ۔پشاور کے علاقے صدرمیں ماتمی جلوس کے اردگرد کے علاقوں میں سروس معطل ر ہی،محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد بند کر دی گئی تھی۔حکام کے مطابق سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی کی گئی ۔پولیس کے مطابق یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے کیا گیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محرم الحرام فون سروس
پڑھیں:
کوئٹہ: موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس معطل
— فائل فوٹوکوئٹہ میں 9 محرم الحرام کو مختلف موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس معطل کردی گئی۔
9 محرم الحرام کو کوئٹہ شہر میں مختلف موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس صبح 9 بجے کے بعد سے معطل ہونا شروع ہوگئی تھی۔ موبائل فون ڈیٹا انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے۔
حکام کے مطابق موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس سیکیورٹی صورتحال کے باعث معطل کی گئی ہے جو شام تک بحال ہوجائے گی۔
دوسری جانب موبائل فونز کی معطلی سے ریسکیو سروس عملہ، تاجروں اور ڈیلیوری بوائز سمیت تمام صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے۔