ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کارروائی کا نیا اور شفاف طریقہ کار متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس کارروائی کے لیے نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد بلاجواز چھاپوں کا خاتمہ اور تجارتی برادری کا اعتماد بحال کرنا ہے۔
نئے طریقہ کار کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 37A پر عمل درآمد کے لیے ایس ٹی جی او (STGO) جاری کر دیا گیا ہے۔کسی بھی تفتیش یا چھاپے سے قبل کمشنر ان لینڈ ریونیو کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔
مزید کارروائی کی شروعات ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز کی منظوری سے مشروط کر دی گئی ہے۔
ہر تحقیقاتی کارروائی سے پہلے کمشنر دو کاروباری نمائندوں سے مشاورت کرے گا۔یہ نمائندے متعلقہ چیمبرز آف کامرس اور تجارتی تنظیموں کی جانب سے نامزد کیے جائیں گے۔نمائندوں کی فہرست ایف بی آر اپنے ویب پورٹل پر جاری کرے گا۔
ہر ریجن سے دو معیاری ٹیکس دہندگان منتخب کیے جائیں گے۔نامزدگی ٹیکس ادائیگی، برآمدات اور کمپلائنس کی بنیاد پر کی جائے گی۔ایک تجارتی تنظیم سے ایک ہی نمائندہ منتخب کیا جائے گا۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
ایف پی سی سی آئی، پی بی سی، ایل سی سی آئی، اپٹما اور دیگر اہم تنظیمیں اس عمل کا حصہ ہوں گی۔نئی پالیسی لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، کوئٹہ اور پشاور کے ریجنز پر لاگو ہوگی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
نیپرا کو کےالیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا گیا
نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا۔
عدالت نے نیپرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور فریقین سے 19 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
دورانِ سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ کیا جو مرکزی کیس میں فریق نہیں، نیپرا نے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد اور از خود نوٹس کے تحت ٹیرف 32 روپے فی یونٹ مقرر کیا۔
وکیل نے بتایا کہ حکومت نے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تو کے الیکٹرک کو نقصان ہو گا، ایسی صورت میں کے الیکٹرک کو آپریشن بند کرنا بھی پڑسکتا ہے۔
الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ نیپرا نے نظرِ ثانی کے دوران درخواست گزار کو نوٹس تک جاری نہیں کیا، کے الیکٹرک نے نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل بھی دائر کی ہے۔