بیجنگ : جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی اشیاء کی تجارت میں اضافہ برقرار رہا ہے۔ مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 25.7 ٹریلین یوآن رہی،جس میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ ہوا اور شرح نمو سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔ ان میں آسیان، یورپی یونین، افریقہ اور وسطی ایشیا کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں بالترتیب 9.

4 فیصد، 3.9 فیصد، 17.2 فیصد اور 16.3 فیصد اضافہ ہوا۔غیر ملکی تجارت میں اختراعات اور ماحول دوست اشیاء کے تناسب میں اضافہ رہا ہے ۔ پہلے سات ماہ میں ہائی ٹیک مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات 5.1 ٹریلین یوآن رہیں جو 8.4 فیصد اضافہ ہے، اسی عرصے میں  درآمدات اور برآمدات میں اضافے میں اس کا تناسب 45.4 فیصد رہا ۔الیکٹرک گاڑیوں، لیتھیم بیٹریوں، اور شمسی بیٹریوں سمیت سبز اور کم کاربن والی  مصنوعات کی برآمدات میں 14.9 فیصد اضافہ ہوا۔نجی اداروں کی درآمدات و برآمدات 14.68 ٹریلین یوآن رہیں جس میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ مالیت  کل درآمدات و برآمدات  کا 57.1 فیصد بنتا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ان میں “بیلٹ اینڈ روڈ” ممالک سے درآمدات اور برآمدات 10 فیصد اضافہ کے ساتھ 7.97 ٹریلین یوآن رہیں۔

Post Views: 5

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: درا مدات اور برا مدات برا مدات میں ٹریلین یوا ن فیصد اضافہ اضافہ ہوا

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔

مزید پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 94 روپے کے اضافے سے 8153 روپے ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • پائیڈ کی کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • بجٹ میں سولر پینلز پر عائد ٹیکس میں کتنے فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے؟
  • سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ