قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، صدرِ مملکت کا میجر طفیل محمد شہید کو خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی ۔
(جاری ہے)
صدرِ مملکت نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم اپنے عظیم ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ۔ صدرِ نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر)کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔صدرِ مملکت نے کہا کہ قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔صدرِ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میجر طفیل محمد شہید مملکت نے کہا کہ
پڑھیں:
امریکہ کے ساتھ صرف جوہری پروگرام پر مذاکرات ہونگے، سید عباس عراقچی
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذاكرات میں امریکہ نے ہمیشہ میزائل پروگرام اور علاقائی مسائل اٹھائے، جن پر ہمارا موقف كسی سے ڈھكا چھپا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے گریز نہیں کیا۔ ہمارے پاس منطق اور دلیل ہے۔ اگر مقابل فریق نا معقول اور غیر منطقی مطالبے نہ کرے تو ہم، باہمی مفادات كے حصول كے لئے ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ تاہم ہمیں امریکہ میں یہ سنجیدگی نظر نہیں آتی۔ اب اگر امریکہ سے مذاکرات ہوئے تو وہ صرف جوہری پروگرام پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حکومتی اجلاس کے دوران صحافیوں کے سوال کے جواب میں کیا۔
اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ مذاكرات میں امریکہ نے ہمیشہ میزائل پروگرام اور علاقائی مسائل اٹھائے، جن پر ہمارا موقف كسی سے ڈھكا چھپا نہیں۔ دو فرانسوی شہریوں بالترتیب "سیسیل کوهلر" و "ژاک پاریس" کی رہائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دو شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی تاہم انہیں اسلامی عفو و درگزر کے دائرے کے تحت رہا کیا گیا۔ صحافی نے جب اُن سے فرانس میں ایک ایرانی شہری کی آزادی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ محترمہ مہدیہ اسفندیاری آزاد ہیں اور ایران کے سفارت خانے میں ہیں۔ عدالتی کارروائی ختم ہونے کے بعد وہ واپس ملک آ جائیں گی۔