خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں دہشت گردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کی تیاری شروع کر دی گئی۔باجوڑ کی تحصیل ناوگئی، واڑہ ماموند اور بڑاماموند میں کسانوں کو فصل فوری کاٹنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے. جس میں سڑک سے 100 میٹر حدود میں موجود مکئی اور جوار کی فصل 3 دن میں کاٹنے کا حکم دیا گیا ہے۔سیکیورٹی خدشات اور ممکنہ آپریشن کے پیشِ نظر کسانوں کو فصل کاٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ نوٹس کا مقصد سیکیورٹی اداروں کو کارروائی کے دوران کلیئر فیلڈ آف ویو فراہم کرنا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی ممکنہ چھپنے کی جگہیں ختم کی جائیں گی اور مقررہ وقت کے بعد فصل نہ کاٹنے پر زبردستی کارروائی ہو گی، فصل نہ کاٹنے کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری متعلقہ زمیندار پر عائد ہو گی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق کے مطابق باجوڑ میں خارجی آبادی کے درمیان رہ کر دہشتگردانہ کاررائیوں میں ملوث ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں میں بات چیت پر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، خیبر پختونخوا حکومت بشمول وزیر اعلیٰ اور سکیورٹی حکام نے وہاں کے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھے جو یہ ہیں.

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت جاری رہے گی. خارجیوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ حکومتی سطح پر بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تب تک بات چیت نہیں ہو سکتی جب تک وہ ریاست کے سامنے مکمل سر تسلیم خم نہ کر دیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: باجوڑ میں

پڑھیں:

کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن؛ 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل

ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز نے کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن کے دوران 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل کردیے۔ 

20 ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، اطلاع تھی کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گرد موجود ہیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ دورانِ آپریشن سات بھارتی سرپرستی والے خوارج ہلاک، جن میں تین افغان نیشنل اور دو خودکش بمبار شامل تھے۔ 

جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے

پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے ذمہ داری نبھانے کا مطالبہ کیا، افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ 

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی بھارتی سرپرست خوارج کا خاتمہ کیا جا سکے، پاکستانی سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

سورس : آئی ایس پی آر

متعلقہ مضامین

  • سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
  • کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن؛ 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل
  • سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک
  • سکھر،اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے دو ملزمان گرفتار،وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا
  • جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ اور فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان افغانستان میں ہلاک
  • ایف بی آر کا دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ