WE News:
2025-09-23@01:48:43 GMT

کہانیاں سنانا صحت کی دیکھ بھال میں بہتری لا سکتا ہے،ماہرین

اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT

کہانیاں سنانا صحت کی دیکھ بھال میں بہتری لا سکتا ہے،ماہرین

ماہرین کا کہنا ہے کہ کہانیاں سنانے اور سننے کا عمل نہ صرف جذبات کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ طبی ماہرین اس طریقۂ علاج کو ’نیریٹو میڈیسن کا نام دیتے ہیں، جو مریض کی زندگی کی کہانی اور بیماری کے پس منظر کو سمجھ کر علاج کا معیار بلند کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔

نیریٹو میڈیسن کا آغاز تقریباً 20 سال قبل کولمبیا یونیورسٹی سے ہوا اور اب امریکا کی کئی جامعات، بشمول اسٹینفورڈ، یونیورسٹی آف شکاگو اور ہارورڈ میں اس کے کورسز دستیاب ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی اس مقصد کے لیے 9 ماہ کا ماسٹرز پروگرام بھی پیش کرتی ہے، جس میں فلم، نان فکشن، پوڈکاسٹنگ یا گرافک ڈیزائن جیسے تخلیقی ذرائع سے عوامی صحت مہمات تیار کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کافی صحت کے لیے کسی طرح فائدہ مند ہوسکتی ہے؟

شکاگو کے قریب واقع ایک اسپتال کے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر ڈیوڈ جی تھولے نے اپنی بیٹی کی بیماری کے دوران یہ محسوس کیا کہ لکھنے اور کہانیاں سنانے سے نہ صرف ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ مریض اور معالج کے درمیان بہتر رابطہ بھی قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے ’تھری منٹ مینٹل میک اوور‘ (3MMM) کے نام سے ایک مختصر تحریری مشق متعارف کرائی، جس میں مریض اور ڈاکٹر تین کام کرتے ہیں۔

 شکرگزاری کا اظہار، دن کا خلاصہ چھ الفاظ میں اور اپنی خواہشات کا اندراج۔ تحقیق کے مطابق یہ مشق فوری طور پر ذہنی دباؤ میں کمی، بہتر گفتگو اور علاج کے مثبت نتائج لاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا خواتین کی صحت کے لیے 2.

5 ارب ڈالر امداد کا اعلان

ماہرین کا کہنا ہے کہ کہانیاں سننے سے ہمدردی کا جذبہ بڑھتا ہے، جو انسانی دماغ میں محبت کے ہارمون آکسیٹوسن کی سطح بلند ہونے سے پیدا ہوتا ہے۔ امریکی نیوروسائنس دان پال جے زیک کی تحقیق کے مطابق اگر کوئی کہانی قاری یا سامع کو جذباتی طور پر جکڑ لے تو اس کا اثر ایسے ہوتا ہے جیسے وہ خود اس واقعے میں موجود ہو۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ نیریٹو میڈیسن صحت کی دیکھ بھال کو زیادہ انسانی پہلوؤں سے جوڑتی ہے اور مریض کی کہانی سن کر علاج کو زیادہ مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی صحت علاج کہانیاں مریض نفسیات نیریٹو میڈیسن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علاج کہانیاں نفسیات ہوتا ہے کے لیے

پڑھیں:

صبح سویرے فائبر والی غذا کھانے کے فوائد

صبح سویرے فائبر سے بھرپور غذا لینا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ ڈاکٹرز اور ماہرینِ غذائیت اکثر دن کا آغاز ہائی فائبر ناشتہ سے کرنے کی تاکید کرتے ہیں۔

ہاضمے میں بہتری

فائبر آنتوں کو حرکت میں مدد دیتا ہے۔ صبح فائبر کھانے سے دن بھر قبض سے بچاؤ اور ہاضمہ بہتر رہتا ہے.

بھوک پر قابو

فائبر دیر سے ہضم ہوتا ہے، اس لیے زیادہ دیر تک پیٹ بھرا ہوا لگتا ہے۔ اس سے غیر ضروری کھانے کی عادت کم ہوتی ہے۔

توانائی میں توازن

فائبر کاربوہائیڈریٹس کو آہستہ آہستہ خون میں جذب ہونے دیتا ہے۔ اس سے شوگر لیول اچانک اوپر نیچے نہیں ہوتا اور دن بھر مستحکم توانائی ملتی ہے۔

وزن پر قابو

چونکہ فائبر پیٹ کو دیر تک بھرا رکھتا ہے، اس لیے وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔

دل کی صحت

فائبر خاص طور پر soluble fiber کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ دل اور بلڈ پریشر کے لیے فائدہ مند ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لیے مفید

فائبر خون میں گلوکوز کا لیول آہستہ بڑھنے دیتا ہے جس سے شوگر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، ایک روز میں مزید 20 مریض رپورٹ
  • کہ خوشی سے مرنہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
  • بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں
  • ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مریض بے یارومددگار ہوگئے
  • مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
  • انقلاب اور جمہوریت سے دور ہوتا ہوا نیپال
  • یحییٰ السنوار قبر سے اپنے خواب پورے ہوتے دیکھ رہے ہیں، صیہونی تجزیہ کار
  • باتھ روم میں موبائل فون کا استعمال بواسیر کا سبب بن سکتا ہے
  • صبح سویرے فائبر والی غذا کھانے کے فوائد
  • ٹرمپ-شی فون کال: تعلقات میں بہتری کا اشارہ، مگر ٹک ٹاک ڈیل تاحال غیر یقینی