اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) عراق کی وزارتِ صحت کے مطابق، 621 افراد کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں وہ صحتیاب ہو کر ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاکھوں شیعہ زائرین پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین اور حضرت عباس کے مزارات کی جانب اربعین کے سوگ کی مناسبت سے پیدل سفر کر رہے تھے۔

اربعین، امام حسین کی شہادت کے 40 دن بعد منایا جاتا ہے اور دنیا بھر سے زائرین اس موقع پر کربلا پہنچتے ہیں۔

ہر سال پاکستان سے بھی ہزاروں زائرین اربعین کے موقع پر کربلا کا سفر اختیار کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک بڑی تعداد ایران کے راستے زمینی سفر کو ترجیح دیتی ہے جو نہ صرف روایتی طریقہ مانا جاتا ہے بلکہ معاشی طور پر بھی قابلِ برداشت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس سال زمینی راستے کی بندش نے ہزاروں زائرین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو ہوائی سفر کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

پاکستانی زائرین کے لیے زمینی راستے کے سفر پر پابندی کا اعلان اربعین سے محض 15 دن قبل کیا گیا تھا، جس سے ہزار کم آمدن والے عازمین سفر کے متحمل نہ ہونے کے سبب مشکلات سے دوچار ہوئے۔

سکیورٹی فورسز نے تصدیق کی کہ کلورین کا اخراج ایک واٹر اسٹیشن سے ہوا، جس کے باعث زائرین متاثر ہوئے۔

عراق میں دہائیوں سے جاری تنازعات، بدعنوانی اور بنیادی ڈھانچے کی تباہ حالی کی وجہ سے حفاظتی معیارات اکثر نظر انداز ہوتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جولائی میں بھی شہر کوٹ کے ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں سے اکثر بیت الخلاء میں دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

ادارت: افسر اعوان

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

تیسرا ون ڈے: پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ، جنوبی افریقا مشکلات کا شکار

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ جاری ہے، اور اس میں پاکستانی اسپنرز کی شاندار کارکردگی نے جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن ان کی بیٹنگ لائن کو پاکستانی بولرز نے ابتداء ہی سے دباؤ میں ڈال رکھا ہے۔ جنوبی افریقا کی چھٹی وکٹ 117 رنز پر گری ہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سلمان آغا نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں محمد وسیم جونیئر اور نسیم شاہ کی جگہ حارث رؤف اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا نے بھی دو تبدیلیاں کی ہیں؛ جارج لنڈے کی جگہ لنگی نگیدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ انجری کا شکار ہونے والے قشیل کی جگہ روبن ہرمین ڈیبیو کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ملائیشیا کے قریب روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، 7 ہلاک، سینکڑوں لاپتا
  • رائے ونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم ہونے پر زائرین واپس جارہے ہیں
  • ایس ایس پی برائے امورِ مہاجرین قم کا دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ، طلاب و زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی
  • رائے ونڈ جانے والے تمام راستے بند، انخلاء کے دوران ون وے ٹریفک سسٹم نافذ
  • ریاض الجنہ کے زائرین کی یومیہ تعداد میں بڑا اضافہ
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے والے دو مسافر گرفتار
  • سوڈان میں خانہ جنگی، سینکڑوں خواتین جنسی تشدد کا نشانہ
  • فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری، پاکستانی اسپنرز نے مہمان ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا
  • تیسرا ون ڈے: پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ، جنوبی افریقا مشکلات کا شکار
  • ٹنڈو جام بلدیہ کی نااہلی کے باعث شہر میں تجاوزات کی بھرمار