9 مئی کیسز: یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10 ، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کےکیسز کی سماعت کی، عدالت نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا.
علاوہ ازیں 22 جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی 2023 کے حوالے سے میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمہ نمبر 72 کا فیصلہ سنایا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت پی ٹی آئی کے 32 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی تھی۔یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔
اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انسداد دہشت گردی عدالت دہشت گردی عدالت نے سال قید کی سزا اعجاز چوہدری یاسمین راشد پی ٹی ا ئی شاہ محمود
پڑھیں:
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’دوستی II ‘‘کا انعقاد
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی کی مشق’’ دوستیIٰٰI‘‘ تاجکستان کے فخروبود بیس پر منعقد ہوئی۔ مشق میں پاکستان آرمی کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی 2 جنگی ٹیموں اور تاجکستان سپیشل فورسز کی 4 جنگی ٹیموں نے حصہ لیا۔
مشق کا اختتام 9 اگست کو ہوا، جس میں پاکستان کی جانب سے ڈیفنس اتاشی تاجکستان کرنل محمد معظم ظفر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ تاجکستان کے سینئر عسکری حکام بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
پنجاب اسمبلی کا ایک سال کا بجلی کا بل 15 کروڑ روپے
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق’’ دوستیII‘‘ کا مقصد دونوں دوست ممالک کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہونے والے طریقہ کار، حربی منصوبہ بندی اور عملی مہارت کو مزید نکھارنا تھا۔
مزید :