یوم آزادی پر برج خلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
یوم آزادی پر برج خلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
دبئی: پاکستان کے 78ویں جشن آزادی میں موقع پر دنیا بلند ترین عمارت برج الخلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم میں رنگ گئی۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا اور برج خلیفہ پر سبز ہلالی پرچم جگمگاتا دیکھ کر پاکستانی بھی پرجوش نظر آئے۔
اس موقع پرپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد پاکستانی پرچم میں لپٹے برج خلیفہ دیکھنے پہنچی، قومی ترانے کی دھن کے ساتھ دنیا کی بلند ترین عمارت پر پاکستانی پرچم کا عکس لہراتا رہا۔
برج خلیفہ کے اطراف موجود پاکستانیوں نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا، دوسری جانب برمنگھم میں لائبریری بھی سبز اور سفید روشنیوں کا منارہ بن گئی۔
اس کے علاوہ پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر دبئی میں ایمریٹس لِوز پاکستان کی تقریب سجائی گئی جس میں ساٹھ ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے، امارات کے وزیر رواداری اور باہمی ہم آہنگی شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شریک ہونا اعزاز کی بات ہے، اس دن کی اہمیت پر فخر محسوس کرتا ہوں، پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی تقریب میں شریک تھے۔
تقریب میں پاکستانی ثقافت کی نمائش بھی کی گئی۔ روایتی موسیقی اور رقص کے ساتھ ساتھ پاکستانی دستکاری کے نمونے توجہ کا مرکز رہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد حقیقی یوم آزادی منا رہے ہیں: بیرسٹر گوہر پاکستان مونومنٹ پر پرچم کشائی کی تقریب، وزیراعظم کی شرکت پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز نافذCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سبز ہلالی پرچم یوم ا زادی برج خلیفہ بھی سبز
پڑھیں:
دبئی ائیر شو: پاکستانی جے ایف 17 کے گرد عوام کا رش، بھارتی تیجس سناٹے میں
دبئی (نیٹ نیوز) دبئی ائیر شو میں پاکستان نے بھارت کو عوامی مقبولیت میں چاروں شانے چت کردیا۔ پاکستان کے طیارہ جے ایف 17 بھی دبئی ائیر شو میں عالمی ایوی ایشن ماہرین اور عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس کو ائیرشو میں نئی مقبولیت مل رہی ہے۔ پاکستان نے چند میزائل بھی جہاز کے چاروں طرف نصب کیے ہیں جو ائیر شو کے شرکاء میں مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی جہاز تبحیس 500 میٹر دور ’’سناٹے‘‘ میں تن و تنہا کھڑا نظر آتا ہے۔ بھارتی جہاز عوامی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ائیر شو کے شرکاء بھارتی جہاز کے اطراف شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم سے سجے پاکستانی طیاروں کے اطراف مختلف ممالک کے دفاعی ماہرین بھی موجود نظر آئے جبکہ دبئی پولیس کے اہلکاروں نے بھی پاکستانی جہاز اور پائلٹس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ پاکستانی پائلٹ نے کہا پوری دنیا کو معرکہ بنیان مرصوص میں اصل و حقیقی ائیر شو (مہارت) کرکے دکھا دیا ہے، اب مزید فضائی کرتب دکھانے کی کیا ضرورت ہے؟۔