WE News:
2026-06-03@06:13:40 GMT

عمان نے پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کردیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

عمان نے پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کردیا

سلطنت عمان نے پاکستانی طلبہ سمیت بین الاقوامی امیدواروں کے لیے مکمل فنڈڈ انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے، جو عمانی پروگرام برائے ثقافتی و سائنسی تعاون کے تحت فراہم کی جائیں گی۔

گلف نیوز کے مطابق پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپس انجینئرنگ، ہیومینیٹیز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنسز (میڈیکل شعبہ مستثنیٰ) میں بیچلر ڈگری کے لیے عمان کی معروف نجی جامعات میں دستیاب ہیں۔

پاکستانی طلبہ کے لیے مراعات

مکمل ٹیوشن فیس معافی

ماہانہ وظیفہ 200 عمانی ریال (بغیر رہائش) یا 140 عمانی ریال (مفت رہائش کے ساتھ)

ہر تعلیمی سال ایک ریٹرن ایئر ٹکٹ

3 تک یونیورسٹیز اور 2 تعلیمی مضامین کا انتخاب

اہلیت کے لیے معیار

امیدوار پاکستانی شہری ہوں، عمر 23 سال یا اس سے کم ہو، انٹرمیڈیٹ یا مساوی (گریڈ 12) گزشتہ تین سال کے اندر مکمل کیا ہو، اور طبی طور پر فٹ ہوں۔ عمان کی وزارت تعلیم سے ایکوویلنسی سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہوگا۔

درکار دستاویزات

پاسپورٹ، تعلیمی اسناد، عمانی ایکوویلنسی سرٹیفکیٹ، اور اگر دستیاب ہو تو انگلش لینگویج پروفیشنسی کا رزلٹ۔ تمام فائلز انگلش میں، مقررہ سائز (پی ڈی ایف 2MB، تصاویر 1MB) میں، اور بغیر اسپیشل کریکٹرز کے فائل نام کے ساتھ جمع کرائی جائیں۔

درخواست کا طریقہ کار

امیدوار 25 اگست 2025 تک براہِ راست عمانی یونیورسٹیز میں درخواست دیں اور اپنی تفصیلات مسقط میں پاکستانی سفارتخانے کو ای میل کریں۔

 [email protected] آن لائن رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ

https://eservices.

moheri.gov.om/Student/CoStudReeistration.aspx

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ باصلاحیت طلبہ کو عمان کے اعلیٰ تعلیمی ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسکالرشپس بیچلر ڈگری پاکستانی طلبہ عمان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکالرشپس پاکستانی طلبہ پاکستانی طلبہ کے لیے

پڑھیں:

اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

تصویر، فیس بک

اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔

اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 99 ووٹ لے کر بنگلہ دیش نے دنیا کو حیران کردیا، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت جیت لی
  • کیا آپ بھی رات دیر تک جاگتے ہیں؟ ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کردیا
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟