غزہ کے شہریوں کے لیے امریکا کا وزیٹر ویزا عارضی طور پر بند
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو وزیٹر ویزے جاری کرنے کا عمل عارضی طور پر روک رہا ہے۔ یہ فیصلہ محکمہ کی جانب سے ویزا پالیسی کے ’مکمل اور جامع جائزے‘ کے آغاز کے ساتھ کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کچھ افراد کو طبی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عارضی ویزے ضرور جاری کیے گئے، تاہم اس کی درست تعداد فراہم نہیں کی گئی۔
رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے دوران فلسطینی اتھارٹی کے سفری دستاویزات رکھنے والے افراد کو اب تک 3,800 سے زائد B1/B2 وزیٹر ویزے جاری کیے گئے ہیں، جن میں سے صرف مئی میں 640 ویزے دیے گئے۔ یہ دستاویزات ویسٹ بینک اور غزہ دونوں کے رہائشیوں کو جاری کی جاتی ہیں، تاہم ویب سائٹ پر دونوں علاقوں کا علیحدہ ذکر موجود نہیں ہے
All visitor visas for individuals from Gaza are being stopped while we conduct a full and thorough review of the process and procedures used to issue a small number of temporary medical-humanitarian visas in recent days.
— Department of State (@StateDept) August 16, 2025
کونسل آن امریکن۔اسلامک ریلیشنز (CAIR) نے ویزوں کی معطلی کو ’غیرانسانی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ کے شہری بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔
فلسطین چلڈرنز ریلیف فنڈ (PCRF) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام ان کے لیے ایک ’تباہ کن رکاوٹ‘ ہے، کیونکہ وہ گزشتہ تین دہائیوں سے زخمی اور شدید بیمار بچوں کو امریکہ لا کر ان کا علاج کراتے رہے ہیں۔
ابھی تک امریکی حکومت نے فلسطینی مہاجرین کو باقاعدہ پناہ دینے کے کسی منصوبے کا اعلان نہیں کیا۔ تاہم رائٹرز کے ذرائع کے مطابق، اسرائیل اور جنوبی سوڈان کے درمیان ایک ممکنہ معاہدے پر بات چیت جاری ہے جس کے تحت کچھ فلسطینیوں کو جنوبی سوڈان میں عارضی طور پر آباد کیا جا سکتا ہے۔
Post Views: 3ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں راشن کی تقسیم جاری
آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں راشن کی تقسیم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باوجود بونیر ، شانگلہ اور سوات کے مختلف علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ خواڑ بانڈہ کے علاقے میں راشن پہنچا دیا گیا۔
امدادی سامان میں آٹا ، چاول، دالیں ، ملک پاوڈر، نمک ، چائے کی پتی اور کوکنگ آئل شامل ہے۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز دور دراز علاقوں سے زخمیوں ، عورتوں اور بچوں کو محفوظ مقام تک بھی پہنچا رہے ہیں۔ آرمی کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگا لیے، جہاں مفت ادویات کی تقسیم جاری ہے۔خیبر پختونخوا کے اضلاع مانسہرہ میں نیل بان اور بٹگرام میں پاک فوج کے فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ عوام کی اطلاع پر فوجی ریلیف ٹیم نیل بان روانہ کی گئی جہاں خراب راستوں کی وجہ سے ٹیم کو پیدل 8 کلومیٹر کا طویل سفر طے کرنا پڑا۔ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جن میں ایک بچہ اور ایک مرد شامل تھے۔ حالت تشویشناک ہونے پر دونوں کو رورل ہیلتھ کلینک چھتر پلین منتقل کردیا گیا۔
پاک فوج نے علاقے میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا جہاں 100سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔ مریضوں کو ادویات، ابتدائی طبی سہولیات اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کی گئیں جبکہ متاثرہ خاندانوں کو دودھ اور روزمرہ استعمال کی اشیا بھی دی گئیں۔ ریلیف آپریشن کے دوران خراب موسم، لینڈ سلائیڈنگ اور ناقابل رسائی راستے سب سے بڑی رکاوٹ ہیں تاہم فوجی ٹیم نے واپسی پر روڈ کلیئرنس کا کام بھی کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن 31اگست، رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن 31اگست، رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکمل طوفانی بارشیں، بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21افراد جاں بحق کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار بارشوں میں مزید شدت متوقع ہے،3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، این ڈی ایم اے حکام کی بریفنگ موت سے پہلے دو بار واش روم کا چکر‘: صحافی خاور حسین کی لاش ملنے سے قبل کیا ہوا؟ مون سون بارشوں نیا سپیل متوقع، اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بندCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم