سینیٹ نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
ملک کے ایوان (سینیٹ) نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا۔
بل وزیر مملکت طلال چوہدری نے پیش کیا تھا جبکہ جے یوآئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم مسترد کردی گئیں، بل کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی ارکان ہاؤس سے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسداد دہشت گردی قانونی 2025 میں ترمیم کا بل پیش کیا۔
اس موقع پر اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابہ کیا، جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل پر ترامیم پیش کیں جنہیں ایوان نے مسترد کردیا۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے انسداد دہشتگردی بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جوں جوں ملک میں دہشتگردی کے حوالے سے قوانین بناتے گئے یہ مرض بڑھتا گیا، یہ ترمیم جو تجویز کی گئی ہے اگر یہ کمیٹی میں چلی جستی تو قیامت نہیں آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نوے دن کی بات کی گئی ہے لیکن اڈ کو مزید بڑھانے کی بات بھی کی گئی ہے، حفاظتی تحویل میں آرٹیکل 10 کو کیوں رکھا گیا ہے ؟، ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ کے جولوگ لاپتہ تھے وہ اب لاپتہ نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک غلط کام کو غلط کام سے تشبیہہ دینا کیسے ٹھیک ہوسکتا ہے، فیصل سبزواری کی باتوں سے لگا کہ وہ مجبوری کے تحت اس کی حمایت کررہے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ترامیم کے ساتھ اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کو بل بھجوانے کی تحریک بھی ہے۔
بل کی منظوری کے دوران پی ٹی آئی ارکان کا ایوان سے واک آوٹ کیا جب کہ صرف سینیٹر ہمایوں مہمند ایوان میں بیٹھ کر مخالفت کرتے رہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینیٹر کامران مرتضی
پڑھیں:
ایوانِ صدر میں پروقار تقریب؛ صدرِ مملکت آصف نے شاہ اردن کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔
ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، چئیر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو ، ائیر چیف اور نیول چیف سمیت اعلی عسکری وسول حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ دے دیا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا۔ شاہ عبداللہ دوم نے صدر آصف علی زرداری کوبھی اردن کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا ۔
شاہ عبداللہ دوم کو دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے ، عالمی و علاقائی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں اعزاز دیا گیا۔