تیانجن (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو قبول نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے اور ان جرائم کے سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تیانجن میں موجودگی باعث فخر ہے۔ یہ شہر چین کی بنیادی قدروں اور تہذیبوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے شاندار انتظامات پر صدر شی جن پنگ اور چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایس سی او پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ کسی بھی ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ناگزیر ہے۔ پاکستان نے رواں سال ایک بلاجواز بیرونی جارحیت کا سامنا کیا جس نے پورے خطے کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا۔

انہوں نے پانی کو ہتھیار بنانے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ پاکستانی عوام کی زندگی کی لکیر ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلاجواز جارحیت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تنازع جان بوجھ کر اس وقت بھڑکایا گیا جب ایران امن مذاکرات کے قریب تھا۔

وزیر اعظم نے غزہ میں جاری ظلم و بھوک کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا اور دو ریاستی حل کی حمایت دہرائی۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ علاقوں کی حیثیت کو یکطرفہ طور پر بدلنے کی کوششوں کی مذمت ہونی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایس سی او کا ریجنل اینٹی ٹیررازم اسٹرکچر اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔

اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

پاکستان مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔

وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوب پر نماز روزے کی بات کرتی ہوں تو لوگ حمائمہ کا نام لیتے ہیں، دعا ملک
  • ’’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب‘‘ وزیراعظم کا ولی عہد سے اظہارِ تشکر
  • سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال، دنیا میں پاکستان کی بڑھتی اہمیت کا عکاس
  • چھ جہاز گر گئے جنگ ہار گئے اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے، وزیر اطلاعات
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • نیپال: روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب
  • روایتی ووٹنگ نہیں، سوشل میڈیا پر ہوگا وزیر اعظم کا انتخاب، نیپال
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدلعزیز سے ملاقات