صحرا کی ہوا سے پینے کا پانی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں، ایسے میں یہ جرمنی کی اچھی ایجاد ہے جو ’’صحرا کی خشک ہوا سے پانی نکالتی ہے — بغیر کسی بجلی کے استعمال کے۔‘‘یہ نظام ایک خاص ’’ہائیگروسکوپک جیل‘‘پر مبنی ہے، جو رات کے وقت جب نمی زیادہ ہوتی ہے تو ہوا سےجذب کرتا ہے۔ دن کے وقت سورج کی روشنی اس جیل کو گرم کرتی ہے، اور وہ نمی صاف پینے کے پانی میں تبدیل ہو کر ایک کنٹینر میں جمع ہو جاتی ہے۔ اس سسٹم میں نہ کوئی موونگ پارٹس ہیں، نہ بیٹری، نہ ہی کوئی الیکٹرانکس — یہ مکمل طور پر ’’سورج کی روشنی سے کام کرتا ہے۔ صرف 1 مربع میٹر کا ایک پینل ‘‘روزانہ 3 لیٹر تک پانی’’ پیدا کر سکتا ہے، یہاں تک کہ ان علاقوں میں بھی جہاں نمی صرف 10% ہو۔ یہ ٹیکنالوجی خاص طور پر ‘‘دور دراز علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، یا قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں’’کے لیے بہت مفید ہے، جہاں بنیادی سہولیات میسر نہیں ہوتیں۔ یہ پورا سسٹم ’’کم قیمت، قابلِ ری سائیکل مواد‘‘سے بنایا گیا ہے — یعنی یہ ’’پائیدار، سادہ اور ہر جگہ قابلِ استعمال‘‘ ہے۔ جہاں عام واٹر جنریٹرز بجلی اور مشینوں پر انحصار کرتے ہیں، یہ جیل پر مبنی نظام کسی بھی ’’بجلی یا گرڈ‘‘ کے بغیر کام کرتا ہے — جیسے کہ صحرا، پہاڑی علاقے یا دور دراز جزیرے۔ فی الحال اس کا تجربہ ’’مراکش اور نمیبیا‘‘ میں ہو رہا ہے، اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا، تو یہ دنیا کے ان حصوں میں ’’پانی کی قلت کا مستقل حل‘‘ بن سکتا ہے، جہاں آج بھی لوگ صرف ایک بالٹی پانی کے لیے میلوں کا سفر کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اکتوبر بھی عوام پر گراں گزرا، مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ اکتوبر 2025ءمیں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔
شہری علاقوں میں مہنگائی 1.54 فیصد، دیہی علاقوں میں 2.26 فیصد بڑھی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 58.64 فیصد، پیاز میں 18.71 فیصد اور سبزیوں میں 12.22 فیصد اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں بجلی کے نرخ 8.78 فیصد اور کرایہ 1.46 فیصد بڑھ گیا۔
دیہی علاقوں میں ٹماٹر 47.87 فیصد، آٹا 8.27 فیصد اور انڈے 5.83 فیصد مہنگے ہوئے۔ مرغی کی قیمت شہری علاقوں میں 21.52 فیصد اور دیہی علاقوں میں 21.42 فیصد کم ہوئی۔ سالانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں مہنگائی 6.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 6.00 فیصد، دیہی علاقوں میں 6.59 فیصد رہی، جولائی تا اکتوبر 2025-26 کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 4.73 فیصد رہی۔