شہر ناقابلِ حل مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے،وجیہ حسن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ کراچی ناقابلِ حل مسائل کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہے۔ کراچی کو بچانا ہے تو یہاں عوام کی حمایت یافتہ سیاسی جماعتوں کی قوت سے ایک بڑا سیاسی انقلاب لانا ہوگا۔ وہ گزشتہ روز یو سی 7 نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے بلاک ڈی میں عوامی کنونشن سے صدارتی خطاب کر رہے تھے جس میں ٹاؤن چیئرمین عاطف علی خان نے براہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دیے جبکہ یو سی چئیرمین عاطف بقائی نے یوسی میں اب تک کے کاموں کی تفصیلات بتائیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ٹاؤن ضیا جامعی نے بھی خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی وجیہہ حسن نے مزید کہا کہ عوام کی حمایت کے بجائے خاص قوتوں کے فیصلے سے مسلط ہونے والے افراد عوام کے سامنے جوابدہ نہیں ہوتے۔ اس لیے ان سے وسائل کے استعمال کا سوال بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے برعکس جماعت اسلامی عوام کی حقیقی نمائندہ ہے چنانچہ وہ محدود وسائل میں اپنی کارکردگی پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر نمائندہ لوگوں کو فارم 47 کے ذریعے مسلط کرنے والے اپنے غلط فیصلوں کو درست ثابت کرنے کے لیے اظہار رائے پر مسلسل پابندیاں لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کے بجائے ذاتی مفادات کی عینک پہنے ہوئے افراد وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی ہر سطح پر مسلط ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ کراچی کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کا فیصلہ نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی محنت کشوں کی ترجمان، اجتماع عام میں بھرپور شرکت کرینگے، شکیل احمد شیخ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-20
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،مرکزی نائب صدر تشکیل احمد صدیقی ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکرٹری عبد الستار سیال ، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، سیکرٹری اطلاعات محمد احسن شیخ اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کی تیاریوں اور محنت کشوں کو شرکت کروانے کیلیے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں سندھ بھر کے محنت کشوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور متفقہ فیصلہ کیا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام سے ملک کے مظلوم عوام اور غریب محنت کشوں کو بڑی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ ملک میں ہر ادارہ اور تنظیمیں اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے راگ الاپ رہی ہیں جبکہ ملک کی عوام کی کسی کو فکر نہیں ہے ملک میں شدید مہنگائی نے غریب عوام کو جینا مشکل کردیاہے ستم ظریفی یہ ہے کہ یوٹیلیٹی بلوں نے زندگی گزارنابھی مشکل بنا گیا ہے بچوں کی تعلیم کے لئے وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں صنعتیں ملک سے باہر جا رہی ہیں بے روزگاری انتہائی عروج پر ہے لیکن حکومت امن و چین کے ساتھ اپنی ساکھ بچانے کے لئے بڑے بڑے اشتہارات اور کثیر سرمایہ اپنے دورہ جات پر خرچ کر رہی ہے خوردنی اشیاء آٹا، چاول ،گھی ،انڈے، دالیں ، گوشت سب محنت کشوں کی دسترس سے باہر ہو چکا ہے جو فیکٹریاں کارخانے چل رہے ہیں ان میں محنت کشوں کو کم از کم اجرت بھی حاصل نہیں ہے جس سے ملک میں غریب عوام میں احساس محرومی اور شدید مایوسی پھیل رہی ہے ۔شکیل احمد شیخ نے کہا کہ اس موقع پر صرف جماعت اسلامی پاکستان ہی مظلوم عوام اور غریب محنت کشوں کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو با احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے جس سے بجلی کے بلوں میں اور بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے بنو قابل پروگرام کے ذریعے شعور اجاگر کیا جا رہا ہے اور اجتماع عام ملک کے اندھیروں میں ایک روشن باب مرتب کریگا پورے سندھ سے نیشنل لیبر فیڈریشن کی ملحقہ یونین کے عہدیداران و ممبران اور ہمدرد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔