data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عافیہ موومنٹ کے ترجمان محمد ایوب نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت نے86 سال کی سزا کسی جرم کے عوض نہیں بلکہ سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے سنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2003ء میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ جاری رکھنے کے لیے جواز درکار تھے۔ ڈاکٹر عافیہ بھی امریکا کی اسی شرمناک سیاست کی متاثرہ ہے، جسے اب مزید قید ناحق میں رکھنا انسانیت کی توہین ہے۔ وہ ڈاکٹر عافیہ کو23 ستمبر 2010ء کو امریکی جج رچرڈ برمن کی جانب سے 86 سال کی ظالمانہ سزا سنائے جانے کے 15 سال مکمل ہونے پر عافیہ موومنٹ، کراچی و صوبہ سندھ کے زیراہتمام ’’فری عافیہ بائیک ریلی‘‘ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔ ریلی کی قیادت عافیہ موومنٹ صوبہ سندھ کے صدر ایس کے مروت کررہے تھے۔ پُرامن ریلی کا آغاز نمائش چورنگی سے اور اختتام سندھ ہائی کورٹ پر ہوا۔ ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ایس کے مروت نے کہا کہ آج ریلی کے انعقاد کا مقصد حکومت کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے فریضہ کی ادائیگی کی طرف توجہ دلانا ہے۔ انہوں نے کہا ریلی کے شرکاء کا جوش و خروش پاکستانی عوام کے جذبات کی عکاسی کررہا ہے۔ پاکستان کے عوام کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ عدلیہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جو غیر انسانی بدسلوکیاں ہورہی ہیں‘ حکومت اس کا نوٹس کیوں نہیں لے رہی ہے؟ عافیہ موومنٹ کراچی کے صدر شیخ محمد شکیل نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کا دفاع سرحدوں کے دفاع سے کسی طرح بھی کم نہیں ہے۔ حکومت اور ریاستی ادارے ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی میں حائل رکاوٹیں دور کریں، اس طرح شہریوں کا اپنی حکومت اور اداروں پراعتماد قائم ہو گا۔ ڈاکٹر عافیہ کی 86 سالہ سزا اور امریکی جیل میں تشدد باعث شرم ہے۔ ’’فری عافیہ بائیک ریلی‘‘ میں مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کراچی کے جنرل سیکرٹری فیضان ہزاروی، جمعیت علمائے اسلام کراچی کے رہنما شیرو بنگش، پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی لیاری کراچی کے رہنما اکرم آگریا، فضل ربی، امجد بلوچ، پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں ریاض، عافیہ موومنٹ کراچی کے رضاکار پروفیسر تنویر ملک، الحاج حسین ہارون، امام حسین ہمدم، سعد ہمایوں، امان گل اور ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ کی نے کہا کہ کراچی کے

پڑھیں:

جینریشنز اسکول کے زیرِ اہتمام کل کراچی تقریری مقابلے، ماما و بی وی ایس پارسی اسکول کی پہلی پوزیشن

—جنگ فوٹو

کراچی میں جینریشنز اسکول ساؤتھ کیمپس کے زیرِ اہتمام کل کراچی انگریزی اور اردو زبانوں میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہر بھر کے 20 اسکولوں نے حصہ لیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعید خان تھے، جنہوں نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مستقبل پر پورا بھروسہ ہے، انگریزی مقابلے میں پہلی پوزیشن ماما پارسی گرلز سکینڈری اسکول نے حاصل کی، بی وی ایس پارسی اسکول نے دوسری اور تیسری پوزیشن بینک عسکری اسکول نے حاصل کی۔

اردو تقریری مقابلے میں بی وی ایس پارسی اسکول نے پہلی، بیکن عسکری اسکول نے دوسری اور دی انٹلیکوچل اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

اس موقع پر فاؤنڈنگ پرنسپل اینڈ سی ای او ڈاکٹر غزالہ صدیقی نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے نوجوانوں فرقان اور حسان نے پاشا ایوارڈ حاصل کرلیا
  • امریکی عدالت کے یکطرفہ اورناانصافی پرمبنی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی 86سالہ سزا کے فیصلے کے 15سال مکمل ہونے کے موقع پرفری بائیک ریلی کے شرکانمائش چورنگی پرکھڑے ہیں
  • حکومت کا سرویکل کینسر ویکسین پر سیاسی و مذہبی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ
  • زبانی جنگ کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، امریکی صدر نے تفصیل بھی بتادی
  • دہلی کی تہاڑ جیل میں انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال کا مقصد بھارتی حکومت کی منافقت کو اجاگر کرنا ہے
  • جینریشنز اسکول کے زیرِ اہتمام کل کراچی تقریری مقابلے، ماما و بی وی ایس پارسی اسکول کی پہلی پوزیشن
  • پنجاب حکومت کا اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کا کیا مقصد ہے؟
  • تصادم کی فضا پیدا کرنے سے امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، بگرام ائیربیس ایشو پر چین کا ردعمل
  • او آئی سی علامتی بلاک‘ پاکستان‘ سعودیہ میں امہ کی قیادت کی صلاحیت ہے: فضل الرحمن