پاکستان کا مختلف ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
فائل فوٹو
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کیے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
اپنے بیان میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کو تسلیم کریں۔
جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران فرانس کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لیا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر چئیر کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جنہوں نے فلسطینی ریاست کو انیس سو اٹھاسی میں آزادی کے اعلان کے فوری بعد تسلیم کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کو تسلیم کیا جانا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت فلسطینی عوام کا قانونی حق ہے۔ ان ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جانا خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کی جانب قدم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فلسطینی ریاست کو کی جانب سے نے فلسطین فلسطین کو کو تسلیم نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کی امیر قطر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ہے، جس میں امیرِ قطر نے آئندہ سال کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ قطر کو پاکستان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور عملی تعاون میں بدلنے پر اتفاق کیا۔
صدر آصف زرداری نے قطر کی قیادت اور ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قطر کو اپنا قریبی اور قابلِ اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے۔ انہوں نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی تجویز پیش کی، جس پر امیرِ قطر نے فوری اقدامات کی ہدایت دی۔
امیرِ قطر نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کی تعداد میں اضافے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ پاکستانی محنت کش قطر کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو خطے کے استحکام کے لیے بروقت اور خوش آئند قدم قرار دیا۔
صدر زرداری نے افغانستان کے حوالے سے دوحا کے کردار اور امن مذاکرات کی میزبانی پر قطر کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر امیرِ قطر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان باہمی تعاون کے ذریعے موجودہ چیلنجز پر قابو پا لیں گے۔
ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستانی سفیر بھی شریک تھے۔