UrduPoint:
2026-07-24@01:14:16 GMT

میری حکومت نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں ختم کروائیں

اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT

میری حکومت نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں ختم کروائیں

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میری حکومت نے پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں ختم کروائیں، اقوام متحدہ جب جنگیں نہیں رکوا سکتا تو اس کا کیا فائدہ ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کا کام تھا مگر افسوس ہے کہ مجھے یہ کرنا پڑا، یو این نے جنگیں رکوانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کئی ممالک نے تو اس کے فون تک نہیں اٹھائے، جب جنگیں نہ رکوا سکے تو یو این کا کیا فائدہ؟ کھوکھلے الفاظ جنگیں نہیں روکتے۔ دنیا میں لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ٹرمپ کو نوبیل انعام دیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چار ماہ میں امریکا میں غیر قانونی افراد کی آمد ’صفر‘ ہو گئی ہےجب کہ مطابق بائیڈن انتظامیہ کے دور میں ’ مجنون اور ڈرگ ڈیلرز‘ لاکھوں کی تعداد میں امریکا میں داخل ہوئے، پچھلی انتظامیہ نے ہمارے ملک کو بے پناہ مسائل سے دوچار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل ہم دنیا کے لیے مذاق بن چکے تھے لیکن آج سعودی عرب، قطر اور یو اے ای امریکا کے قریب آ گئے ہیں، امریکہ میں مہنگائی کم اور سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، امریکا کی معیشت مضبوط اور ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے سات جنگیں ختم کرائیں اور پاکستان، بھارت اور ایران کی مدد سے اسرائیل کی جنگ رکوا دی، روس کے تنازعات کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔                                       .

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ امریکی صدر کا کہنا

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری