اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ: ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے انسانی دودھ کے ذخیرہ کرنے والے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کرنے کی اجازت دے دی۔بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل کا 243 واں اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجلاس میں کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔اسلامی نظریاتی کونسل نے بینکوں سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر ہونے والی کٹوتی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا اور کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس زیادتی کے مترادف ہے۔
یاد رہے کہ 14 جون 2025 کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات نے بینکوں نقد رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس کونسل کا قرار دیا
پڑھیں:
شوگر کے مریض خنزیر کے اجزا والی انسولین سے اجتناب کریں، اسلامی نظریاتی کونسل
اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے 243ویں اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ جب حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہو تو شوگر کے مریض خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین کے استعمال سے اجتناب کریں۔
اجلاس میں دیت کے قانون میں مجوزہ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ برقرار رہیں۔ کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا اور انسانی دودھ کے ذخیرہ کرنے والے اداروں کے قیام کو مخصوص شرائط کے ساتھ مشروط کیا۔
مزید پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ: دیت بل کی مخالفت، ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار
کونسل نے سپریم کورٹ کے 11 ستمبر کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ غیر مدخولہ عورت کو طلاق کی صورت میں عدت اور نفقہ لازم قرار دینا قرآن و سنت کے خلاف ہے۔
اجلاس میں جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری، ڈاکٹر عبد الغفور راشد، صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، محمد جلال الدین ایڈووکیٹ، علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، ملک اللہ بخش کلیار، جسٹس (ر) الطاف ابراہیم حسین قریشی، مولانا پیر شمس الرحمٰن مشہدی، علامہ محمد یوسف اعوان، علامہ سید افتخار حسین نقوی، پروفیسر ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد، علامہ رانا محمد شفیق خان پسروری، صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ، صاحبزادہ حافظ محمد امجد، محترمہ فریده رحیم اور بیرسٹر سید عتیق الرحمٰن شاہ بخاری نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلامی نظریاتی کونسل انسولین خنزیر کے اجزا خنزیر کے اجزا والی انسولین شوگر کے مریض