Jasarat News:
2025-11-08@23:31:10 GMT

اسلامی نظریاتی کونسل نے ود ہولڈنگ ٹیکس غیرشرعی قراردیدیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا اور کہا کہ یہ زیادتی کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف امور پر بات کی گئی جس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ بینک سے رقم نکالنے پر حکومت کا عائد کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی اور زیادتی کے مترادف ہے۔

اسی طرح انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے معاملے پر کونسل نے کہا ہے کہ دودھ ذخیرہ کرنے کے مخصوص ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں، ذخیرہ کرنے کے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کئے جا سکتے ہیں تاہم مفاسد سے بچنے کے لیے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے اور انسانی دودھ کے حوالے سے قانون سازی میں کونسل کو شامل کیا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت کردی، دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سے اتفاق نہیں کرتے، دیت کی سونا چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون میں شامل رہنی چاہیئں بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل نے

پڑھیں:

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-01-15

 

 

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین ، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے سینٹرل جیل بھیج دیا۔ حامد رضا کو گرفتاری کے بعد فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں جیل بھجوا دیا۔ سول لائن پولیس صاحبزادہ حامد رضا کو سینٹرل جیل چھوڑ کر آئی۔صاحبزادہ حامد رضا کو سانحہ 9 مئی کیس میں 10 سال سزا کا حکم سنایا گیا تھا جو کہ مفرور تھے۔ صاحبزادہ حامد رضا کو گزشتہ رات اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ  وقاص اکرم نے بتایا تھا کہ صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان کو امریکی قر اداد کی حمایت کر نے کی ضرورت ہے؟
  • کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا،وفاقی وزیر قانون
  • سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل
  •  مقتدر حلقے موجودہ آئین و قانون میں درج ذمہ داریوں کے پابند رہیں،تنظیم اسلامی
  • سلامتی کونسل : پاکستان کی سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی شدید مذمت
  • ‘صرف کیش’، ڈیجیٹل پیمنٹ وصول نہ کرنے پر اسلام آباد کا معروف ریسٹورنٹ سیل
  • ‘صرف کیش’، ڈیجیٹل پیمنٹ وصول نہ کرنے پر اسلام آباد کا معروف ریسٹورنٹ سیل
  • کرشنگ سیزن شروع ہونے کے پیش نظر شوگر ملز کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ
  • سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کو جیل منتقل کر دیا گیا
  • صادق خان نے ممدانی کے میئر منتخب ہونےکو فنٹاسٹک فتح قراردیدیا