چین کی سب میرین آئل اینڈ گیس پائپ لائنز کی کل لمبائی 10,000 کلومیٹر سے تجاوز کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
چین کی سب میرین آئل اینڈ گیس پائپ لائنز کی کل لمبائی 10,000 کلومیٹر سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چین کی سب میرین آئل اینڈ گیس پائپ لائنز کی کل لمبائی 10,000 کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے، جو دنیا میں سرفہرست ہے۔ رواں سال کے آغاز سے چین کی زیر آب پائپ لائنز کی تعمیر میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جزیرہ ہائی نان کے پانیوں میں ڈونگ فانگ 13-3 ایریا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ سے منسلک دو سمندری پائپ لائنز کامیابی سے فعال ہو گئی ہیں۔
چین میں خام تیل کی پیداوار کے سب سے بڑے مرکز خلیج بوہائی میں ملک کا سب سے گھنا سب میرین پائپ لائن نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے، جس میں آئل اینڈ گیس پائپ لائنز کی کل لمبائی 3,200 کلومیٹر سے تجاوز کر چکی ہے۔چین نے رواں سال اب تک تقریباً 200 کلومیٹر نئی مذکورہ پائپ لائنز تعمیر کی ہیں۔
منصوبے کے مطابق، چین کی زیر آب پائپ لائنز کی کل لمبائی 2030 تک 13,000 کلومیٹر سے تجاوز کر جائے گی۔ ان پائپ لائنز میں ہائیڈروجن اور شیل گیس جیسی صاف توانائی کی ترسیل کی صلاحیت بھی موجود ہے، جو توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریورینیئم افزودگی کے معاملے پر شفاف طریقہ اختیار کرنے کو تیار ہیں، ایرانی صدر اگلی خبرباجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکا، پاک فوج کا بروقت ایکشن، متعدد معصوم بچوں کی جانیں بچالیں داعش خراسان کمانڈر احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک ویتنام نے سمندری طوفان بوالوئی کا خطرہ،ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: افغان حکومت یورینیئم افزودگی کے معاملے پر شفاف طریقہ اختیار کرنے کو تیار ہیں، ایرانی صدر وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی تعطیلات کے دوران چین میں مسافروں کے کل سفری ٹرپس 2.3 ارب سے تجاوز کرنے کی توقع فیچر فلم “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” اور خصوصی پروگرام ” شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” کی مکاؤ میں نشریات...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: 000 کلومیٹر سے تجاوز کر چین کی
پڑھیں:
ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں مینوفیکچرنگ اور کمرشل آپریشن بند کرنے کا اعلان
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) معروف ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا اعلان کردیا۔ پروپاکستانی کے مطابق عالمی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جیلٹ پاکستان سمیت یہاں اپنے مینوفیکچرنگ اور کمرشل آپریشنز کو ختم کردے گی، کمپنی اس کے بجائے پاکستانی صارفین کی خدمت جاری رکھنے کے لیے تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر ماڈل پر چلے گی، یہ فیصلہ ترقی کو تیز کرنے اور مزید قدر پیدا کرنے کے لیے کمپنی کی عالمی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تک معمول کے کاروبار کو جاری رکھا جائے گا جب تک کہ منتقلی مکمل نہیں ہو جاتی، اس عمل میں کئی ماہ بھی لگ سکتے ہیں، تاہم منتقلی کی منصوبہ بندی فوری طور پر شروع ہو جائے گی جس میں بنیادی توجہ اپنے ملازمین کی مدد پر مرکوز ہے، وہ عملہ جن کے کردار متاثر ہوں گے انہیں پاکستان سے باہر کمپنی کے دیگر آپریشنز میں مواقع کے لیے غور کیا جائے گا یا وہ مقامی قوانین اور کمپنی کی پالیسیوں کے مطابق علیحدگی کے پیکج حاصل کریں گے۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ کئی آپشنز کا جائزہ لینے کے بعد P&G نے نتیجہ اخذ کیا کہ تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹر کے ساتھ کام کرنا اس کی مصنوعات کو پاکستان میں دستیاب رکھنے کا سب سے زیادہ عملی طریقہ ہے، کمپنی نے اپنے ملازمین، شراکت داروں اور صارفین کا گزشتہ برسوں کے دوران تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ان تمام سالوں میں آپ کی مدد کے لیے آپ کا شکریہ جس نے پاکستان میں P&G کو جہاں تک ہم کر سکتے تھے لے جانے میں ہماری مدد کی ہے‘۔ معلوم ہوا ہے کہ جیلیٹ ایل ایل سی نے جیلیٹ پاکستان لمیٹیڈ اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پراکٹر اینڈ گیمبل کے پاکستان میں اپنے کاروباری آپریشنز کو عالمی تنظیم نو کی حکمت عملی کے تحت بند کرنے کے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے جس کا مقصد ترقی اور قدر کی تخلیق کو تیز کرنا ہے، کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ جیلیٹ پاکستان لمیٹید جلد ہی ملک میں اپنے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ کا اجلاس بلائے گا۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ اس جائزے میں ضرورت پڑنے پر پاکستان سٹاک ایکسچینج سے جیلیٹ پاکستان لمیٹیڈ کی ممکنہ ڈی لسٹنگ شامل ہوگی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام اقدامات متعلقہ قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کی تعمیل کرتے ہیں، پی اینڈ جی کی مصنوعات پاکستان میں دستیاب رہیں گی لیکن اب ان کی فراہمی کمپنی کی طرف سے براہ راست مینوفیکچرنگ اور فروخت کی بجائے علاقائی آپریشنز اور مقامی تقسیم کاروں کے ذریعے کی جائے گی۔