ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا زخمی، آسٹریلوی میکسویل ان فٹ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کو انجریز کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ سیریز سے صرف ایک روز قبل ہی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی زخمی ہوکر اسکواڈ سے باہر ہو کر میڈیکل نگرانی میں چلے گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق بے اوول کے میدان میں پریکٹس کے دوران نوجوان آل راؤنڈر راچن رویندرا ایک ناخوشگوار واقعے کا شکار ہوگئے، راچن رویندرا باؤنڈری لائن پر کیچ پریکٹس کے دوران ہورڈنگ سے زور دار ٹکر کے نتیجے میں زخمی ہوئے اور ان کے چہرے پر چوٹ آئی۔
میڈیکل ٹیم کے مطابق راچن نے ابتدائی کنکشن ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرلیا ہے، تاہم وہ فی الحال ٹیم کے ڈاکٹرز کی مسلسل نگرانی میں رہیں گے۔ یاد رہے کہ راچن رویندرا نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ ہیں اور ان کی دستیابی سیریز کے لیے نہایت اہم سمجھی جارہی ہے۔
ادھر آسٹریلوی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ آل راؤنڈر گلین میکسویل نیوزی لینڈ کے خلاف مکمل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران میکسویل کی کلائی پر میچل اوون کی شاٹ لگی جس کے نتیجے میں ان کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
فریکچر کی تصدیق کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے فوری طور پر ان کے متبادل کے طور پر وکٹ کیپر بیٹر جوش فلپ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ میکسویل کی غیر موجودگی آسٹریلوی بیٹنگ اور اسپن بولنگ دونوں شعبوں کے لیے بڑا خلا تصور کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل ماؤنٹ مونگانوئی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے تناظر میں نہایت اہمیت کی حامل ہے، تاہم ابتدائی انجریز نے دونوں کیمپوں کو خاصی مشکل صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارشوں کے باعث بالخصوص پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے کئی اضلاع، بشمول کراچی، میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں، جس سے مقامی آبادی اور مسافروں کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بالخصوص وہ علاقے جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔
دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مزید پانی چھوڑے جانے اور نئی بارشوں کے باعث پنجاب اور بالائی علاقوں میں سیلابی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔