آزاد کشمیر میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بڑی حد تک ناکام رہی۔ ریاست کے تینوں ڈویژنز میں کاروباری مراکز جزوی طور پر کھلے رہے اور امن و امان کی مجموعی صورتحال معمول پر رہی۔

مزید پڑھیں: ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، آزاد حکومت اپنی رٹ قائم کرے، وزیر امور کشمیر امیر مقام

میرپور ڈویژن میں حالات مکمل طور پر معمول کے مطابق رہے جبکہ پونچھ اور مظفرآباد ڈویژنز میں بھی شہریوں نے بڑی تعداد میں ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کو نظرانداز کیا۔ تاہم مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کے پرامن مارچ پر عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی فائرنگ سے مسلم کانفرنس کے کارکن محمد صدیق ولد محمد سلیمان جاں بحق اور متعدد شہریوں و پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کرلیا۔

دوسری جانب پونچھ ڈویژن کے حاجرا بٹل سیکٹر میں بزرگ شہری محمد صدیق کو علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کے باعث ایمبولنس بروقت اسپتال نہ پہنچ سکی اور مریض دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر ہڑتال: عوام ایکشن کمیٹی کے خلاف میدان میں آگئی

شہری حلقوں نے مسلم کانفرنس کے پرامن مارچ پر حملے، فائرنگ اور ایمبولنس روکنے جیسے واقعات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل اور سکون کا مظاہرہ کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال مزید بگڑنے نہ پائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احتجاج پاکستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی فائرنگ کشمیر ہڑتال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان جوائنٹ ایکشن کمیٹی فائرنگ ہڑتال عوامی ایکشن کمیٹی ایکشن کمیٹی کے

پڑھیں:

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان نے عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب عوامی ایکشن کمیٹی نے یہ جدوجہد شروع کی تو جماعت اسلامی کا بڑا حصہ اس کے ساتھ تھا، میں نے خود جماعت اسلامی ( آزاد و جموں کشمیر ) کے امیر کی حیثیت سے مظفر آباد میں ان کے جلسے میں خطاب بھی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ جب ہمارے دو بڑے اہم مطالبات پورے ہوگئے، تو اس کا مطلب ہے کہ ہم سمجھیں کہ ہمارا ایجنڈا ختم ہوگیا، لیکن اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ آپ کی صفوں میں سے کچھ لوگوں نے پاکستان کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیے، اور پاکستانی پرچم کو آپ نے نیچے گرانا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پھر تحریک آزادی کشمیر سے متعلق آپ کا لائحہ عمل ہمارے آزادی کشمیر کے ہیروز سے مطابقت کم رکھتا تھا، مگر ہمارے قابض اور قاتل بھارت سے وہ مطابقت زیادہ رکھتا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے، ٹرمپ کا الٹی میٹم حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے، ٹرمپ کا الٹی میٹم نبی کریم ﷺ کی وصیت اور آج کا چین ہم بیت المقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ترک صدر کا فتح بیت المقدس کے دن پر پیغام اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی روک لیا، 500 کارکنان گرفتار آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی، سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے: اعظم تارڑ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدہ امن، عوامی سہولت اور خلوصِ نیت کی علامت
  • آزاد کشمیر بحران حل ہوگیا، حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی معاہدے پر متفق
  • آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
  • حکومت پاکستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب
  • جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان
  • آزاد کشمیر میں مذاکراتی عمل تیز، زندگی معمول کی طرف لوٹ آئی
  • عوامی ایکشن کمیٹی کے زیادہ تر مطالبات مان لیے گئے، احسن اقبال
  • آزاد کشمیر میں شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید، 9 زخمی
  • عوامی مفاد یا بھارتی ایجنڈے کو تقویت؟ ایکشن کمیٹی بے نقاب ہوگئی
  • آزاد کشمیر میں احتجاج، تین پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق