انڈونیشیا دستے بھیجنے کو تیار،پاکستان جلد فلسطین اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
انڈونیشیا دستے بھیجنے کو تیار،پاکستان جلد فلسطین اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں وفد کی قیادت کی، آسٹریلیا، کویت، عرب ممالک، اسلامی ممالک اور امریکا کے سربراہان سے ملاقاتیں کی، مسئلہ فلسطین کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا
، غزہ میں جاری ظلم پر بات کی، غزہ جنگ بندی امداد کی فراہمی پر بات چیت کی۔مختلف سوالات پر اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے جو 21 نکاتی ڈاکیومنٹس جاری کیے ہیں اسے من و عن تسلیم نہیں کیا گیا پاکستان نے اس میں ترامیم کیں، ابھی جو ڈاکیومنٹس ہیں وہ امریکا نے جاری کیے ہیں ہماری ترامیم شامل اگر نہیں ہیں تو شامل ہونی چاہییں۔انہوں ںے بتایا کہ انڈونیشیا نے 20 ہزار فوجی فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے، امید ہے پاکستان بھی فلسطین فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔
پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے، وزیراعظم نے اسمبلی اجلاس میں اسے ہی دہرایا ہے، سارک ممالک بھی ہمارے اس پالیسی میں ہمارے ساتھ ہیں، مشرف کی پالیسی پر میں کوئی تنقید نہیں کرنا چاہتا وہ اب دنیا سے رخصت ہوچکے مناسب نہیں کہ ان پر بحث کی جائے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی کابینہ کی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی پرزور تائید سعودی کابینہ کی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی پرزور تائید معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست،بھارتی پراکسیز کارروائیوں میں مصروف پاکستان کا ایک اور سنگ میل عبور ، جدید کروز میزائل فتح-4 کا کامیاب تجربہ خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ ٹرمپ سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا، یہ بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی: نیتن یاہوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
زرداری، بلاول ایم کیو ایم کو کسی بھی معاملے میں اہمیت دینے کو تیار نہیں:فارو ق ستار ؎
کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے شکوہ کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری او ر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ایم کیو ایم کو کسی بھی معاملے میں اہمیت دینے کو تیار نہیں ہیں جبکہ زرداری اور بلاول کو ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کی طاقت ہم نے دلوائی۔ایک انٹرویو میں فاروق ستار نے کہا صدر زرداری اور بلاول بھٹو کسی معاملے پر بات ہی نہیں کرنا چاہتے، انھیں گھمنڈ ہے کہ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن میں انھیں بے پناہ وسائل اور طاقت مل گئی ہے، لیکن انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وسائل اور طاقت ہم نے دلوائی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت ممکن ہو سکا تھا جب ان کے اور سردار احمد کے پیپر پر شوکت ترین نے ساتویں قومی مالیاتی کمیشن پر فیصلہ کیا، انھوں نے دعوی کیا کہ صوبائی خودمختاری کا سارا مقدمہ ہی ایم کیو ایم نے لڑا، اور کہا اٹھارویں ترمیم میں بھی ہمارا سب سے بڑا کردار تھا۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا لیکن یہ اس شرط پر تھا کہ 140 اے کی صیح تشریح ہو، اور اختیارات صوبے سے شہروں، ضلعوں اور بلدیات کو ملیں، لیکن پیپلز پارٹی نے ایسا نہیں کیا، اور 17 برسوں سے بلا شرکت غیرے تمام وسائل، فیصلوں اور اختیارات پر یہ قابض ہیں۔فاروق ستار نے شہر قائد کی بربادی کے حوالے سے کہا یہ حلقہ بندیوں میں دھاندلی کر کے اپنا میئر لائے، کراچی کی تباہی و بربادی کی ذمے دار پیپلز پارٹی، اس کی صوبائی حکومت اور میئر ہیں، کراچی کی تعمیر و ترقی کے عمل کو صوبائی حکومت کے وڈیروں، جاگیر داروں اور وزیر اعلی نے منجمد کر کے رکھ دیا ہے۔