صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ثقلین علی جعفری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فی الفور اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار شرکاء کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ثقلین علی جعفری کا کہنا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ’’صمود فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں ثقلین علی جعفری نے کہا کہ "صمود فلوٹیلا" کے قافلے پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملہ اور اس میں شریک عالمی شخصیات بالخصوص پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر رفقاء کو گرفتار کرنا ناصرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی قوانین کی کھلی توہین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ انسانیت کی خدمت اور مظلوم فلسطینی عوام کے حق میں اٹھنے والی آواز کو دبانا اسرائیل اور اس کے سرپرستوں کے مکروہ عزائم کو آشکار کرتا ہے۔
ثقلین علی جعفری نے کہا کہ دنیا کے ضمیر کو جھنجوڑنے والے یہ افراد انسانیت کے سچے ہیرو ہیں، جن کی قربانیوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے فی الفور اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، تمام گرفتار شرکاء کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں اور فلسطینی عوام کو اُن کا حقِ آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں، فلسطین کی آزادی تک ہماری حمایت اور جدوجہد جاری رہے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ثقلین علی جعفری صمود فلوٹیلا نے کہا کہ
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت
— فائل فوٹوچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جیونیوز کے سینئر اینکر پرسن اور سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ شاہزیب خانزادہ کو اس وقت ہراساں کیا گیا جب وہ بیرونِ ملک اپنی اہلیہ کے ساتھ تھے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی مذمتدوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر واقعے کی مذمت کی اور لکھا کہ جو لوگ صحافیوں اور ان کے بچوں کے نام اور ایڈریس لکھتے ہیں، پھر سوشل میڈیا پر لگاتے ہیں کہ ’اِس کو مار دو‘، جیسے کہ مزمل صاحب کے گھر کے اندر چھلانگ مار کے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہزیب خانزادہ کے ساتھ جو ہوا، انتہائی قابل مذمت ہے، ریاست کی جانب سے شاہزیب کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ٹریس کریں گے کہ وہ کون آدمی تھا، یہ نہیں ہو سکتا کہ کوئی فیملی کے ساتھ جا رہا ہو اور اسے ہراساں کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ کے میزبان اور سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ کو ان کی اہلیہ کے ہمراہ بیرون ملک کے ایک شاپنگ مال میں ہراساں کیا گیا تھا۔
شاہزیب اور ان کی اہلیہ نے اس شخص کے الزامات اور نامناسب رویے پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا اور انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔