سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سرگرم عمل ہیں، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں، وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جب ان کی ملک بدری کے احکامات جاری ہوں گے تو ان کی واپسی کو تیز رفتار بنیاد پر ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ہم صمود فلوٹیلا میں سوار پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو اسرائیلی قابض افواج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا، دوست یورپی ملک کے ذریعے سفارتی چینلز سے ہم نے تصدیق کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں، سینٹر مشتاق محفوظ اور خیریت سے ہیں، سینیٹر مشتاق کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جب ان کی ملک بدری کے احکامات جاری ہوں گے تو ان کی واپسی کو تیز رفتار بنیاد پر ممکن بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے اس سے قبل ان افراد کی بحفاظت واپسی کو مربوط کیا تھا جو پہلے اترے تھے، برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے شہریوں کی وطن واپسی میں مدد کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان بیرون ملک اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کی رات اسرائیلی فوج نے غزہ کی جانب امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر کئی فلسطین نواز کارکنوں کو گرفتار کیا تھا جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد اور سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھن برگ بھی شامل تھیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی حراست سے رہائی پانے کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا کے 137 سماجی کارکن استنبول پہنچ گئے ہیں جن میں 36 ترک شہریوں سمیت امریکا، برطانیہ، اٹلی، اردن، کویت، لیبیا، الجزائر، موریطانیہ، ملائیشیا، بحرین، مراکش، سوئٹزرلینڈ اور تیونس کے کارکن شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا کے 450 سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں موجود ہیں جن میں بدستور سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خارجہ کے ترجمان نے سابق سینیٹر مشتاق صمود فلوٹیلا دفتر خارجہ جائے گا
پڑھیں:
کرپشن کیس میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار
اینٹی کرپشن راولپنڈی کا ملزم سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم اقبال سگھیڑا کو پیشی کے لیے لاہور سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم واش روم استعمال کرنے کے بہانے چکری سروس ایریا سے فرار ہوا۔
کرپںشن کیس میں گرفتار سیالکوٹ کے سابق ADCR اقبال سنگھیڑا کی @RwpPolice حراست سے ڈرامائی فرار کی کہانی سنیں، ملزم 13 نومبر کو فرار ہوتا ہے، مقدمہ 2 دن بعد درج ہوتا ہے، ملزم کو لاہور سے راولپنڈی کی عدالت پیش کیا گیا واپسی پر موٹروے ریسٹ ایریا سے ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا???? pic.twitter.com/IerwK2NWU7
— Shabbir Dar (@ShabbirDar5) November 17, 2025
غفلت اور لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ چکری میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے میں اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل احمد بلال یاسر اور ڈرائیور محرم شہزاد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے ملزم کو فرار کروا کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
مقدمے میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ملزم بھائیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور اسے پرائیویٹ گاڑی میں فرار کروایا گیا۔
ملزم اقبال سگھیڑا دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمے میں لاہور جیل میں بند تھا اور اسے اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیشی کے لیے لاہور سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اینٹی کرپشن پولیس حراست مقدمہ درج ملزم فرار وی نیوز