بااثرافراد کی جانب سے گھرپر حملے کیخلاف شہری کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر): سہون کی رہائشی ارشاد خاتون زوجہ عبدالرزاق نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بااثر افراد کی جانب سے گھر پر چڑھائی، تشدد اور جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ وڈیرہ نظام، یوسی چیئرمین شفیع اللہ اور ان کے بیٹوں سمیت دیگر افراد نے ناحق گھر پر حملہ کر کے تشدد کیا اور تھانے جا کر جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد نے ناحق گھر پر حملہ کر کے تشدد کیا اور اس سے بھی بڑھ کر پولیس ان کا ساتھ دیتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کر کے گھر چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شاندانہ گلزار کیخلاف وزیر اعظم کی فیک تصویر لگانےسے متعلق کیس کی فائل چیف جسٹس کو ارسال
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف وزیر اعظم کی فیک تصویر لگانے پر پیکا کا مقدمہ کے اخراج کا کیس پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کی پیکا کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
شاندانہ گلزار اپنے وکیل معظم بٹ ایڈوکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے حفاظتی ضمانت کروائی ہے ، جس پر وکیل نے کہا کہ ہم نے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لی ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ شامل تفتیش ہوئے ہیں ، وکیل نے دلائل دیے کہ شاندانہ گلزار نے اسلام آباد بم دھماکے کے بعد حفاظتی ضمانت میں توسیع کروائی تھی۔
اسی نوعیت کا مقدمہ جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت میں زیر سماعت یے، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ایسے کرتے ہیں پھر دونوں کیسز کو یکجا کردیتے ہیں یا دونوں کیس ہم سن لینگے یا پھر دوسری کورٹ جہاں پہلے کیس زیر سماعت یے۔
وکیل نے کہا کہ عدالت جس طرح بہتر سمجھتی ہے ہمیں اس عدالت پر بھی اعتماد ہے، عدالت نے شاندانہ گلزار کی اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔