فرانسیسی وزیراعظم نے 26 روز بعدہی عہدے سے استعفیٰ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس: فرانسیسی وزیراعظم سیبسٹین لاکورنو نے عہدہ سنبھالنے کے صرف 26 روز بعد استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون نے سیبسٹین لاکورنو کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں سابق وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تھے، جس کے نتیجے میں فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار حکومت عدم اعتماد کے ووٹ سے ختم ہوئی۔
اس کے بعد صدر میکرون نے 10 ستمبر 2025 کو اپنے قریبی ساتھی اور وزیرِ دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ کی 100 سالہ خاتون کی جبراً نقل مکانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی (انروا) نے بدھ کو بتایا ہے کہ غزہ کی 100 سال سے زائد عمر کی خاتون جازیہ کو جبراً جنوبی غزہ کی طرف نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔جرت کی داستان غم بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ایک لوہے کی کرسی پر بیٹھی تباہ حال سڑک پر چل رہی تھی، ہر گزرتا لمحہ میرے کمزور جسم پر اپنا اثر چھوڑ رہا تھا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے ساری زندگی جنگوں میں گزاری ہے۔ میرے وہیل چیئر کو دھکیلنے والے نوجوان ایسے خوفناک مناظر دیکھ چکے ہیں جن کا تصور بھی ممکن نہیں۔اسرائیل نے گذشتہ ہفتے غزہ شہر پر اپنی زمینی یلغار کو مزید وسیع کر دیا۔ مسلسل جاری جنگ نے شہر اور پورے غزہ کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ اسرائیلی حملوں نے سب سے زیادہ آباد اس شہر سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو جنم دیا ہے جس پر دنیا بھر سے مذمت کی جا رہی ہے۔