جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، شان مسعود قیادت جاری رکھیں گے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ آل رائونڈر عامر جمال کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ 30 ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مزید مختصر کیا جائے گا۔ایشیا کپ کھیلنے والے کھلاڑی چار اکتوبر کو اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) ، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، امام الحق ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، کامران غلام، حسن علی ودیگر شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ضلعی انتظامیہ کا شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، 671 رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت لاہور شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کا ریگولیشن اسکواڈ شہر بھر میں متحرک ہے۔ میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن کاشف جلیل کے مطابق مختلف مارکیٹوں اور علاقوں سے اب تک 671 تجاوزات کا خاتمہ کیا جا چکا ہے جبکہ تجاوزات میں موجود سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
بصری آلودگی کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیتے ہوئے 2,565 غیر قانونی بینرز، فلیکسز اور پوسٹرز کو اتار دیا گیا ہے۔ اہم تجارتی مراکز کے اطراف سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں دور کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق شہر کی اہم شاہراؤں کو مستقل طور پر تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے نگرانی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا اولین ترجیح ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں کسی کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی
ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وال چاکنگ، بینرز اور پوسٹرز کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی ہر رکاوٹ کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔