جماعت اسلامی قومی سطح پر لاہور میں جلسہ عام کررہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان 21، 22، 23 نومبر میں قومی سطح پر جلسہ عام کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کے رہنما اور سندھی اردو ادب کے کالم نگار سردار احمد تبسم گڈانی نے ایک بیان میں اہل وطن کو شرکت کی دعوت دی ہے، جماعت اسلامی پاکستان کے تمام ممبران ہمدردوں، ممبران اور جماعت اسلامی پاکستان کے ہر کارکن کو لاہور میں ہونے والے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ میں جماعت اسلامی کے نظریاتی مخالفین، دوستوں اور عمائدین کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ جلسہ عام میں شرکت کریں۔ اپنی آنکھوں سے دیکھیں، کانوں سے گفتگو، تقریریں سنیں۔ سردار احمد تبسم گڈانی نے مزید کہا کہ نہ صرف پاکستانی علما کرام، مذہبی مفکرین، اسلامی مفتیان کرام اور دانشور خطاب کریں گے بلکہ بیرونی ممالک سے بڑے بڑے علما، دانشور اور اسلامی مفکرین شرکت کریں گے۔ سردار احمد تبسم گڈانی نے کہا کہ میں سیکولر اور لبرل دوستوں کو بھی دعوت دیتا ہوں مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے جلسہ عام میں ضرور شرکت کریں۔ جماعت کا وژن سنیں۔ اس جلسہ عام میں خواتین اور مردوں کو شرکت ضرورکرنی چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
ظلم کا نظام اور ترقی ساتھ ممکن نہیں ‘فضل احد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے ”بدلو دو نظام” کے عنوان کے تحت مختلف علاقوں میں پبلسٹی کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے منعقدہ کیمپ سے امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے خطاب کیا۔فضل احد نے اجتماع عام کو نوجوانوں کے لیے ”امید سحر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع پاکستان کی سیاست اور ملک میں برسوں سے قائم ظلم کے نظام کو بدلنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کا نظام اور ترقی ایک ساتھ ممکن نہیں ہے۔ آج عوام غربت کی چکی میں پِسے جا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ اپنی مراعات اور عیاشیوں پر مرکوز ہے۔ حکمران اپنی حکمرانی کو مضبوط کرنے کے لیے تو ایک کے بعد ایک ترمیم کر رہے ہیں، لیکن کسی بھی ترمیم کا تعلق عوام کو سہولت دینے سے نہیں۔ عوام کو دینے کے لیے ان حکمرانوں کے پاس صرف لولی پاپ ہے۔ اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان اس فرسودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام اس ظلم کے نظام کو بدلنے کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے ضلع کیماڑی کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بڑی تعداد میں اجتماع میں شرکت کریں۔کل پاکستان اجتماع عام جماعت اسلامی کی جانب سے 21، 22 اور 23 نومبر کو لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ جماعت اسلامی کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا جس میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ اجتماع ملک سے گلے سڑے نظام کو ختم کرنے اور ملک و قوم کے لیے ایک بہترین متبادل فراہم کرنے کی ایک بڑی تحریک اور جدوجہد کا نقطہ آغاز ہو گا۔ جماعت اسلامی اس نظام کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے ایک ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان کرے گی تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔