سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلیے ناموں پر پی ٹی آئی میں اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا تھا، دونوں رہنماؤں کے ناموں پر پارٹی میں اختلافات چل رہے تھے۔ ذرائع نے کہا کہ پارٹی کے بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد دونوں رہنماؤں کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزائی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لیے اور علامہ راجہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے نامزد کردیے گئے ہیں۔ دریں اثنا اپوزیشن ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو باضابطہ خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ فی الحال خالی ہے، محمود خان اچکزئی کو اکثریتی اپوزیشن ارکان کا اعتماد حاصل ہے، محمود خان اچکزئی قائدِ حزبِ اختلاف کے لیے موزوں ترین امیدوار قرار پائے ہیں۔ اپوزیشن ارکان نے قائدِ حزبِ اختلاف کی فوری تقرری کی سفارش کردی ہے اور خط میں کہا ہے کہ بروقت تقرری سے آئینی و پارلیمانی ذمہ داریاں بہتر طور پر نبھائی جا سکیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کے لیے
پڑھیں:
محمود اچکزئی کو ہٹا کر فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کی قیادت میں اہم تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت محمود خان اچکزئی کی جگہ مولانا فضل الرحمان کو اتحاد کا نیا سربراہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزدگی کے بعد اتحاد کے اندر یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ قیادت کی ذمہ داریاں کسی دوسرے رہنما کے سپرد کی جائیں تاکہ پارلیمانی اور سیاسی سطح پر کرداروں کی واضح تقسیم برقرار رہے۔
ادھر حکومتی اراکین نے بھی اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ وہ اس خط کا جواب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے مشاورت کے بعد دیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اعتراضات مسترد کرتے ہوئے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی ہی ان کے متفقہ امیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے پہلے دن سے انہی کا نام تجویز کیا تھا اور اسی فیصلے پر قائم ہے۔