اوورسیز پاکستانیوں کیلئے رقوم بھیجنا آسان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل والٹ کا اجرا کیا گیا ہے، ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی ہو سکے گی۔
سٹین فورڈ یونیورسٹی پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل والٹ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی رقوم قانونی اور محفوظ طریقے سے پاکستان بھیج سکیں گے جس سے غیر قانونی زرِمنتقلی کے ذرائع کا خاتمہ ممکن ہو گا، ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے قانونی طریقے سے 10 لاکھ ڈالر بھیجے جا سکتے ہیں ۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو بینک اکاؤنٹس کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت نے یو بی ایل ، وزارتِ خزانہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ ایک معاہدہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
اس منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ڈیجیٹل والٹ فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ اپنی رقوم براہِ راست پاکستان منتقل کر سکیں گے جس سے ہر ماہ ایک بلین ڈالر قانونی ذرائع سے پاکستان آئیں گے، ڈیجیٹل والٹ کا اجرا پاکستان کے لیے ایک بڑی پیش رفت ہے ۔
سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
رانا مشہور احمد خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا مثبت تشخص بہتر انداز میں اجاگر کر سکتے ہیں، نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہیں، حکومت جلد ہی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے نئے پروگرامز متعارف کرائے گی تاکہ وہ پاکستان کے ڈیجیٹل اور معاشی مستقبل میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے نے کہا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
اسلا م آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروایا گیا ہے جو ڈیجیٹل ترقی میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔منصوبے کا مقصد اے آئی ٹولز تک آسان رسائی اور تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہے۔گوگل اے آئی پلس میں Gemini 2.5 Pro، Veo 3 Fast ویڈیو ماڈل اور Gemini انٹیگریشن شامل ہے جبکہ 200 جی بی اسٹوریج اور دیگر خصوصیات ایک ہی پلان کے تحت پانچ افراد کے ساتھ شیئر کیے جا سکتے ہیں۔حکومت کی پاکستان میں اے آئی کے فروغ اور تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت پرخصوصی توجہ مرکوز ہے۔ پاکستان اور گوگل کی شراکت سے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، تعلیم اور تخلیقی صلاحیت کے فروغ میں اہم اقدامات جاری ہے۔