ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج کو ہلاک کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجز سمیت 11 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر 2025 کی شب، سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائی سے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔ تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے نائب میجر طیب راحت نے جرأت و بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔شہادت پانے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف راولپنڈی کے رہائشی اور عمر 39 سال تھی جبکہ ان کے نائب میجز طیب راحت بھی راولپنڈی کے رہائشی اور عمر 33 سال تھی۔لیفٹیننٹ کرنل اور میجر کے ساتھ مزید 9 جانباز سپاہی بھی وطن پر قربان ہوگئے۔شہداء میں نائب صوبیدار اعظم گل (خیبر)، نائیک عادل حسین (کرم)، نائیک گل امیر (ٹانک)، لانس نائیک شیر خان (مردان)، لانس نائیک طالش فراز (مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (کرم)، سپاہی طفیل خان (ملاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (صوابی) اور سپاہی محمد زاہد (ٹانک) شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز لیفٹیننٹ کرنل

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 اور 21 نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے پہر خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 30 دہشت گرد ہلاک

کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک کردیے گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج ہلاک ہوئے۔

ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی، ملک سے بیرونی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا صفایا، سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک
  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی آپریشن، بھارتی آلہ کار 13 خوارج مار دیے گئے
  • خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک
  • کرم: سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا: کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
  • کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
  • کرم میں سیکورٹی فورسز کی 2 بڑی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 23 خوارج ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک