گھر سے بھاگ کر کورٹ یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
راولپنڈی:
گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا گیا۔
لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے ضلع کچہری راولپنڈی میں کورٹ میرج یا لو میرج کے نکاح نامے رجسٹرڈ کرنے پر پابندی عائد کردی اور ضلع کی تمام 182 یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔
سرکلر کے مطابق گھروں سے مبینہ طور پر بھاگ کر کچہری میں کورٹ و لو میریج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ سرکلر پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متنبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
سرکلر کی خلاف ورزی پر نکاح خواں کا لائسنس رجسٹر منسوخ اور مقدمہ درج کرکے گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ سرکلر کے مطابق سیکرٹری یونین کونسل کو خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کرکے مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2 سال میں ضلع کچہری میں گھروں سے بھاگ کر نکاح کرنے میں خوفناک اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ صرف یکم جنوری سے 30 ستمبر تک ضلع راولپنڈی میں1594کورٹ یا لو میریج ہوئیں۔
نئی ہدایات کے مطابق دیگر شہروں یا دوسرے اضلاع کی لڑکیاں بھی کچہری میں نکاح کریں گی تو وہ نکاح نامے بھی رجسٹر نہیں ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق کچہری میں نکاح جعلی ایڈریس،فرضی مقامی رہائش اور فرضی گواہان پر کیا جاتا ہے۔ جعلی نکاح پر ملازمین کو راولپنڈی سے باہر دور دراز اضلاع کچہریوں میں پیشیاں بھگتنا بھی پڑتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کچہری میں کے مطابق بھاگ کر کرنے کا
پڑھیں:
کندھکوٹ، صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم پر کھلی کچہری کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ،کشمور ایٹ کندھکوٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی زاہد حسین برڑو کی سربراہی میں ایک کھلی کچیری کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری ملازمین کی پنشن ، ریٹائرمنٹ اور دیگر مسائل پر فوری حل کرنے پر غور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ زاہد حسین برڑو صوبائی محتسب اعلیٰ کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں پہنچے۔ اس موقع پر لوگوں نے ڈائریکٹر محتسب اعلی کو آکاونٹس آفیس کے عملے کی غیر موجودگی کے بارے میں پنشن ، ریٹائرمنٹ اور درستگی کی نشاندہی کرائی۔ اس موقع پر اکاؤنٹس آفیسر اور اکاؤنٹنگ سسٹم (ایس اے پی) کو وجہ بتائی گئی۔کھلی کچری سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ کے احکامات پر ہم آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کشمور ایٹ کندھکوٹ پہنچے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو ان کے دروازے پر حل کیا جا سکے ۔ اس موقع پر صوبائی محتسب اعلیٰ کے افسران، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عبدالرسول ابڑو، اکاؤنٹنٹ، غلام مرتضیٰ سیٹھار سید واجد شاہ، عبدالواحد اور اکائونٹس افسران موجود تھے۔