راولپنڈی : ننے گیس کنکشن کے لیے صارفین سے بیان حلفی لئے جارہے ہیں ، جس میں قیمتوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہ کرنے کی شرط شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے سوئی گیس کنکشن پر پابندی ہٹانے کے باوجود صارفین کی دلچسپی نہ ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔نئے کنکشن ایل این جی کی سخت شرائط کے تحت دیے جا رہے ہیں.

جن میں بیان حلفی بھی شامل ہے جبکہ نے گیس کنکشن کے لیے وصول کی جانے والی درخواستوں پر بیان حلفی بھی لیا جا رہا ہے۔بیان حلفی میں ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہ کرنے کی شرط کا بیان حلفی شرائط میں شامل ہے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ گیس استعمال کرنے نہ کرنے پر ماہانہ پانچ سے چھ ہزار روپے بل میں وصول کیے جائیں گے. جس کی وجہ سے صارفین نئے کنکشن کے لیے دفاتر میں آکر بھی درخواست جمع کروانے سے گریز کر رہے ہیں۔راولپنڈی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں نئے کنکشن کے لیے آنے والے صارفین میں سے زیادہ تر واپس لوٹ جاتے ہیں، جس کی وجہ کڑی شرائط اور قیمتوں میں اضافے کا خوف بتایا گیا ہے۔محکمہ سوئی گیس کے مطابق دفاتر میں آنے والے صارفین میں سے صرف ہر سو میں سے دو ہی درخواستیں جمع کرواتے ہیں، جس سے نئے کنکشن کے حصول میں صارفین کی کشمکش واضح ہو رہی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کنکشن کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم