مصری پہلوان نے 700 ٹن وزنی بحری جہاز دانتوں سے کھینچ لیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قاہرہ(اسپورٹس ڈیسک )مصری پہلوان اشرف مہروس عرف اسٹرونگ مین نے اپنے دانتوں سے 700 ٹن وزنی بحری جہاز کھینچ لیا ۔44 سالہ اشرف مہروس نے یہ حیرت انگیز کارنامہ بحیرہ احمر کے سیاحتی مقام ہرغادہ پر انجام دیا۔مصری پہلوان نے 700 ٹن وزنی جہاز کھینچنے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری بلکہ دو اضافی جہاز ساتھ باندھ کر بھی کھینچے جن کو ساتھ باندھنے کے بعد وزن تقریبا 1ہزار 150 ٹن ہو گیا۔ اشرف مہروس نے بتایا کہ میرا اپنے 2018 میں بنائے 614 ٹن وزنی جہاز کھینچنے کے ریکارڈ کو چیلنج کرنے کے لیے اپنی اس تازہ ترین کارکردگی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کا ارادہ ہے۔6 فٹ 3 انچ لمبے اور 155 کلو گرام وزنی اشرف مہروس نے اپنی فٹنس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی سخت ٹریننگ روٹین کو برقرار رکھتا ہوں، روزانہ کم از کم 6 گھنٹے ورزش کے دو سیشن کرتا ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک البم ’صبح آئے نہ‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
گلوکار عاطف اسلم کے مطابق آٹھ گانوں پر مشتمل اس البم میں ’صبح آئے نہ‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سو فن‘، ’سن سجنا‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں اور اس البم کو 31 جولائی کو دنیا بھر کے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔
اپنے نئے البم کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے اندرونی کشمکش سے نکل کر اپنی اصل شخصیت کو دریافت کیا۔
انہوں نے کہا، ’’یہ البم میری اس جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں میں نے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنے حقیقی وجود کو پایا۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ آخرکار اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘
View this post on Instagram View this post on Instagram
عاطف اسلم کے گانوں کو 8 ارب بار سنا جا چکا ہے:
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار موسیقی کے سفر کے دوران عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
تازہ اسپاٹیفائی اعداد و شمار کے مطابق، ان کے گانوں کو اب تک تقریباً 8 ارب بار سنا جا چکا ہے، جبکہ ہر ماہ 3 کروڑ سے زائد افراد 184 ممالک میں ان کی موسیقی سنتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوئیں، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت مختلف خطوں میں ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
رپورٹ کے مطابق، عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل میں بھی بے حد مقبول ہے، جہاں جنریشن زیڈ ان کے 85 فیصد سامعین پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کے گانے سنے، جبکہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا۔