26 نومبر احتجاج کیس: سینیٹر اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف درج مقدمے میں ان کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ ایک ہی کیس کی ضمانتوں کا معاملہ 2 عدالتوں میں ہے، 13 نومبر کو ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ کریں گے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔
لاہور میں 7 سالہ معصوم بچی سے 60 سالہ شخص کی زیادتی، حنا پرویز بٹ کا متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ، ملزم گرفتار
یاد رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کا ادارہ شماریات کی تمام ڈیپارٹمنٹل پروموشنز روکنے کا حکم
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ادارہ شماریات کے افسر احسان الحق کی سروس پروموشن سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے محکمے میں جاری تمام ڈیپارٹمنٹل پروموشنز فی الفور روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ادارے کی تمام ترقیوں اور ڈی پی سی کے فیصلوں پر پابندی عائد رہے گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جب تک کیس یہاں چل رہا ہے، تمام پروموشنز فائنل آرڈر تک معطل رہیں گی۔ کسی بھی ترقی یا ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا فیصلہ اس عدالت کے فیصلے سے مشروط ہو گا۔ پہلے کیڈر کے مطابق معاملات طے ہوتے تھے، اب اپنی مرضی کی فہرستیں بنا کر افسر شامل کر دیے جاتے ہیں۔ سینئر افسر جب خود سے جونیئر کو اوپر دیکھتا ہوگا تو اس کا خون کھولتا ہوگا۔ سماعت کے دوران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن افسر اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام ڈیپارٹمنٹل پروموشنز معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔