غزہ امن معاہدے کے بعد ٹرمپ کا دورہ اسرائیل متوقع، کنیسٹ سے خطاب کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز

واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں تاریخی امن معاہدے کے بعد جلد ہی اسرائیل کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا ہے، جہاں وہ اسرائیلی پارلیمان ‘کنیسٹ’ سے خطاب کر سکتے ہیں۔ایکسیوس کو دیے گئے ایک مختصر انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک عظیم دن ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ وہ ممکنہ طور پر آنے والے دنوں میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امن معاہدے کے بعد ان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایک ‘شاندار’ فون کال ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، وہ (نیتن یاہو) بہت خوش ہیں، اور انہیں ہونا بھی چاہیے۔ یہ ایک عظیم کامیابی ہے۔ اس معاہدے کے لیے پوری دنیا، حتی کہ دشمن ممالک بھی، اکٹھے ہوئے ہیں۔

اسی گفتگو کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو کنیسٹ سے خطاب کرنے کی باضابطہ دعوت دی، جس پر ٹرمپ نے جواب دیا، اگر وہ چاہیں گے تو میں ضرور ایسا کروں گا۔وائٹ ہاس کے مطابق صدر ٹرمپ جمعے کو اپنے طبی معائنے کے بعد کسی بھی وقت مشرق وسطی کے لیے روانہ ہو سکتے ہیں۔یہ دورہ اس امن معاہدے کا کے بعد ہوگا جس کے تحت حماس کی قید میں موجود باقی اسرائیلی یرغمالیوں کو پیر تک رہا کر دیا جائے گا جن میں سے 20 کے زندہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

معاہدے کے دیگر اہم نکات میں غزہ سے اسرائیلی افواج کا جزوی انخلا اور اسرائیل کی جانب سے سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہیں۔واضح رہے کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ صدر ٹرمپ کے اہم ترین انتخابی وعدوں میں سے ایک تھا اور اس معاہدے کو عالمی سطح پر ان کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان کے وزیرِ خارجہ کا پہلا دورہ بھارت؛ افغان پرچم کا معاملہ بھارتی حکام کے لیے آزمائش بن گیا افغانستان کے وزیرِ خارجہ کا پہلا دورہ بھارت؛ افغان پرچم کا معاملہ بھارتی حکام کے لیے آزمائش بن گیا افغان سرزمین سے دہشت گردی ہو رہی ہے یہاں چند لوگ ان کی مذمت کرنے سے کتراتے ہیں، وزیردفاع نوبیل امن انعام کا فیصلہ کل ہوگا : ٹرمپ کی شدید خواہش پوری ہوگی یا دل ٹوٹے گا؟ حکومتی ممبران کا اپوزیشن کو ووٹ دینا فلورکراسنگ نہیں ہوگی، اپوزیشن لیڈرکے پی کابینہ سے منظوری ملنے تک جنگ بندی نافذ العمل نہیں ہوگی؛ اسرائیل کا یوٹرن غزہ میں جنگ بندی امن کیلئے نادر موقع،پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑ ا ہے،محمد عارف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امن معاہدے کے بعد کا دورہ

پڑھیں:

اسرائیل اور حماس نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے . صدر ٹرمپ

واشنگٹن/غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے صدر ٹرمپ کے مطابق اس پہلے مرحلے میں حماس کے زیرقبضہ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوجیوں کا ایک متفقہ حد یا لائن تک واپسی شامل ہے اس دوران قطر کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کچھ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور دوسری جانب سے انسانی امداد غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی.

(جاری ہے)

اسرائیلی حکومت اس منصوبے کی منظوری کے لیے آج ایک اہم اجلاس بلائے گی جس میں اس پر ووٹنگ ہوگی اگر اسے باضابطہ منظوری مل گئی تو فوری طور پر جنگ بندی نافذ ہو جائے گی اور اسرائیلی فوج متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائے گی ایک سینئر فلسطینی عہدیدار نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اسرائیلی انتظامیہ پہلے پانچ دنوں میں روزانہ 400 امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے گا وائٹ ہاﺅس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کے پیچھے ہٹ جانے میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت لگ سکتا ہے اس کے بعد حماس کے لیے 72 گھنٹے کا وقت شروع ہوگا تاکہ وہ غزہ میں موجود یرغمالیوں کو رہا کرے.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاﺅس کے عہدیدار نے بتایا کہ توقع ہے کہ پیر تک یرغمالیوں کی رہائی شروع ہو جائے گی تاہم اس بات کا انحصار حماس پر ہے کہ وہ یہ کام پیر سے قبل بھی شروع کر سکتا ہے فلسطینی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کے ایک معاہدے تک پہنچ گئی ہے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ ایک مجوزہ منصوبے پر ہونے والی بات چیت کے بعد کیا گیا.

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے پایا معاہدے کے مطابق جنگ ختم کی جائے گی اسرائیلی افواج غزہ سے چلی جائیں گی، امدادی سامان کو علاقے میں داخل ہونے دیا جائے گا اور حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا بیان میں حماس نے ٹرمپ، معاہدے کے ضامن ممالک اور مختلف عرب، اسلامی اور بین الاقوامی فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کا پابند بنائیں.

حماس نے زور دیا کہ اسرائیلی حکومت کو طے شدہ امور سے انکار یا تاخیرکی اجازت نہیں دی جانی چاہیے حماس نے قطر، مصر اور ترکیہ کی بطور ثالث کی کوششوں کو سراہا اور ٹرمپ کی ان کوششوں کی بھی تعریف کی جو جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے کی جا رہی ہیں امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور حماس نے ”غزہ معاہدے“ کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں ٹرمپ نے ایک بیان میں لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے ہمارے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام قیدیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا اور اسرائیل اپنی افواج کو ایک طے شدہ لائن تک واپس بلا لے گا یہ ایک مضبوط، پائے دار اور دیرپا امن کی جانب ابتدائی اقدامات ہیں امریکی صدر نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاﺅکیا جائے گا انہوں نے لکھا کہ یہ دن عرب اور اسلامی دنیا، اسرائیل، تمام ہمسایہ ممالک اور امریکا کے لیے ایک عظیم دن ہے ہم قطر، مصر اور ترکی کے ان ثالثوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس تاریخی اور بے مثال واقعے کے لیے ہمارے ساتھ کام کیا . 

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان
  • پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں متوقع، نئے چیئرمین کا نام بھی سامنے آگیا
  • اسرائیل اور حماس نے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے . صدر ٹرمپ
  • حماس اور اسرائیل کے درمیان آج تاریخی غزہ امن معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہونے کا امکان
  • حماس اور اسرائیل کے درمیان آج تاریخی غزہ امن معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہونے کا امکان
  • امریکی صدر نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط اتوار تک ہونے کا امکان ظاہر کردیا
  • غزہ امن معاہدے پر دستخط: نیتن یاہو کی حکومت جانے کا امکان
  • غزہ میں جنگ بندی کا حقیقی امکان موجود ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ
  • سعودی کاروباری وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، دفاعی پیداوار میں سرمایہ کاری متوقع